
علامتی تصویر / اے آئی
حالیہ نیٹ پیپر لیک پر ہوئے وبال اور زبردست تنازعہ سے سبق لیتے ہوئے مرکزی حکومت امتحانی نظام کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بڑے قدم اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مستقبل میں سوالیہ پرچوں کی محفوظ طریقے سے نقل و حمل اور حفاظت کی ذمہ داری فوج کو سونپی جا سکتی ہے تاکہ پیپر لیک جیسی وارداتوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے اور امتحانات کی معتبریت کو برقرار رکھا جا سکے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر نیٹ کے امتحان کو مکمل طور پر محفوظ اور شفاف بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ سی بی ایس ای اور این ٹی اے کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں طلباء کو ہورہی پریشانیوں کو کم کرنے، فول پروف امتحانی عمل کو یقینی بنانے اور مستقبل میں کسی بھی بے ضابطگی کو روکنے سے متعلق متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published: undefined
دوسری طرف دہلی کی ایک عدالت نے گزشتہ روز نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے میں کوچنگ سینٹر کے بانی شیوراج رگھوناتھ موٹیگاؤنکر کی سی بی آئی تحویل میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج اجے گپتا نے حراست کی مدت بڑھا دی۔ سماعت کے دوران مرکزی جانچ ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ دیگر شریک ملزمین کے ساتھ اس کا سامنا کرانے، اہم شواہد کی برآمد کرنے اور ملزم کے کردار کو ثابت کرنے کے لیے مزید حراست میں پوچھ گچھ ضروری ہے۔ رینوکائی کیرئیر سینٹر کے بانی موٹیگاؤنکر کو 17 مئی کی شام کو لاتور میں گرفتار کیا گیا تھا، اور عدالت نے اگلے دن انہیں 9 دنوں کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا تھا۔
Published: undefined
جانچ ایجنسی نے اپنی حراست کی درخواست میں کہا کہا کہ وہ نیٹ-یو جی امتحان 2026 کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے اور اسے دوسروں تک پھیلانے میں شامل ہے اور دوسرے ملزمان کے ساتھ مل کراس نے امتحان سے پہلے یعنی 23 اپریل، 2026 کو کیمسٹری کے سوالات اور جوابات حاصل کر لئے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 11 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ موٹیگاؤنکر گرفتار کیے جانے والے 10 ویں ملزم تھے۔
Published: undefined
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 12 مئی کو فیصلہ لیا کہ 3 مئی کو انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) پیپر لیک ہونے کے الزامات کی وجہ سے ملتوی کیا جائے۔ دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined