قومی خبریں

گورو گوگوئی نے ہیمنت بسوا سرما کو بتایا ’آسام کا جناح‘

آسام کانگریس کے صدر گورو گوگوئی نے کہا کہ ’’کانگریس ایک سمندر کی مانند ہے اور ہم سب اس میں پانی کے قطرے ہیں۔ کانگریس ہمارے آباؤ اجداد کے وجود سے بھی پہلے سے موجود ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>گورو گوگوئی / ویڈیو گریب</p></div>

گورو گوگوئی / ویڈیو گریب

 

آسام میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل سابق کانگریس ریاستی صدر بھوپین بورا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے متعلق آسام کانگریس کے صدر گورو گوگوئی نے کہا کہ اس کا کوئی بھی اثر انتخابی امکانات پر نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی گورو گوگوئی نے کہا کہ ہیمنت بسوا سرما آسام کے جناح ہیں۔ اس سے قبل آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا تھا کہ بھوپین بورا 22 فروری کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

گورو گوگوئی نے بدھ (18 فروری) کو کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی میں شامل ہونے والے لوگ اپنے سیاسی سفر میں اہمیت کھو چکے ہیں اور بھوپین بورا کا بھی یہی حال ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم سربانند سونووال اور کئی دوسرے لوگوں کی مثالیں دیکھ سکتے ہیں۔ اے جی پی پارٹی (سونووال کی پچھلی پارٹی) ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں مقابلہ کانگریس اور پرانی کانگریس کے درمیان ہوگا۔

Published: undefined

گورو گوگوئی کے مطابق بی جے پی پرانے کانگریسی لیڈران سے بھری پڑی ہے جو ریاست میں کانگریس کے 15 سالہ دور اقتدارمیں سب سے زیادہ بدعنوان تھے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی جانب سے بھوپین بورا کو کانگریس کا آخری ہندو لیڈر کہنے پر گوگوئی نے الزام عائد کیا کہ وہ (ہیمنت بسوا سرما) آسام کے ’جناح‘ ہیں اور انہیں لیڈران کو ہندو ہونے کا سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کر دینا چاہیے۔ کانگریس ایک سمندر کی مانند ہے اور ہم سب اس میں پانی کے قطرے ہیں۔ کانگریس ہمارے آباؤ اجداد کے وجود سے بھی پہلے سے موجود ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • خود کو قوم پرست کہنے والی مودی حکومت فوجیوں کی معذوری پنشن کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لانے جا رہی: کرنل روہت چودھری

  • ,
  • مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کا کیا اعلان، یکم رمضان 19 فروری کو

  • ,
  • بشکریہ: http://jrrsanskrituniversity.ac.in/

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2026-02-18/lrbchbff/Sanskrit-University.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    راجستھان: سنسکرت یونیورسٹی کے عجیب و غریب حکم سے سبھی حیران، ملازمین سے بات کرنے کے لیے اساتذہ کو لینی ہوگی اجازت!