قومی خبریں

عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب ’اللہ کرے زور شباب اور زیادہ‘ کا اجرا

دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں مشہور شاعر اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی خدمات پر مبنی کتاب ’اللہ کرے زور شباب اور زیادہ‘ کا اجرا کیا گیا۔ تقریب میں معروف شعرا، ادیبوں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں مشہور شاعر اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی خدمات پر مبنی کتاب ’اللہ کرے زور شباب اور زیادہ‘ کی رسمِ اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معروف شعرا، ادیبوں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی اور کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Published: undefined

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کتابیں انسان کو تہذیب سکھاتی ہیں اور مطالعہ ایک مہذب سماج کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں کتابوں سے دوری ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے لیکن کتابیں ہی ہمیں تاریخ، ثقافت اور شخصیات کی خدمات سے روشناس کراتی ہیں۔

Published: undefined

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے شہر پرتاپ گڑھ سے نکل کر ملک کے مشہور شاعر اور سیاست دان بنے۔ انہوں نے اپنے سفر کی مشکلات اور تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرے بھی کسی سیاست سے کم نہیں ہوتے اور یہی تجربہ ان کے سیاسی سفر میں بھی کام آیا۔

تقریب میں مشہور شاعرہ لتا حیا اور بالی ووڈ کے معروف گیت کار اے ایم تراز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ لتا حیا نے عمران پرتاپ گڑھی کی شاعری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کلام نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہے۔ اے ایم تراز نے عمران پرتاپ گڑھی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں ہمیشہ شخصیات کو زندہ رکھتی ہیں اور عمران پرتاپ گڑھی کی یہ کتاب بھی ادب کے میدان میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔

Published: undefined

تقریب میں شریک دیگر مقررین نے بھی کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کی شاعری ہمیشہ قارئین کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ اس موقع پر سامعین کی فرمائش پر عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی غزل اور نظم بھی پیش کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

یہ تقریب نہ صرف کتاب دوستی کے فروغ کا ایک موقع ثابت ہوئی بلکہ ادب، ثقافت اور سماجی مسائل پر گہری گفتگو کا بھی حصہ بنی۔ حاضرین نے کتابوں کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اس روایت کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined