قومی خبریں

اہم خبریں: ترکی میں برفباری کے باعث 370 پروازیں منسوخ

فلائٹ، تصویر آئی اے این ایس
فلائٹ، تصویر آئی اے این ایس 

ترکی میں برفباری کے باعث 370 پروازیں منسوخ

استنبول: ترکی کی ہوابازی کی کمپنی پیگاسس ایئر لائنز اور ٹرکش ایئر لائنز نے دارالحکومت انقرہ اور اہم شہر استنبول میں شدید برف باری کی وجہ سے کل 370 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اسپوتنک کے ذریعہ حاصل کردہ فہرست کے مطابق، پیگاسس ایئر لائنز نے 6-7 فروری کو طے شدہ متعدد شہروں کے لیے کل 200 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ تمام پروازیں صبیحہ گوکسین بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تھیں۔ وہیں ٹرکش ایئر لائنز نے پیر کو 170 پروازیں منسوخ کر دیں۔ ان میں سے 152 استنبول ہوائی اڈے کے لیے اور 18 صبیحہ گوکسین ہوائی اڈے کے لیے مقرر تھیں۔ استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں شدید برف باری کے باعث پیر کو اسکول بند کر دیئے گئے۔

Published: 06 Feb 2023, 9:40 AM IST

سی پی آئی ایم پی بنوئے وشم نے راجیہ سبھا میں اڈانی بحران پر بحث کا کیا مطالبہ

سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ بنوئے وشم نے راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت کاروبار کی معطلی کا نوٹس دیا۔ اس میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے بحران کے موضوع پر بحث کی مانگ کی گئی ہے۔

Published: 06 Feb 2023, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Feb 2023, 9:40 AM IST