قومی خبریں

بڑی خبر: چھتیس گڑھ کے بھیلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 9 پہنچی

مایاوتی نے کہا، ’’گجرات کی بی جے پی حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس طرح کے حملوں کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
چھتیس گڑھ کے بھیلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، 6 ہلاک، 14 زخمی

چھتیس گڑھ کے بھیلائی اسٹیل پلانٹ کے اندر ایک گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 14 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعد میں ہلاکتوں کی تعداد 9 پہنچ گئی۔

Published: 09 Oct 2018, 10:28 AM IST

اطلاعات کے مطابق منگل کی دوپہر پلانٹ کے کوائلہ اوون کی بیٹری میں کام چل رہا تھا اسی دوران اچانک دھامکہ ہو گیا اور پلانٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ واقعہ کے وقت وہاں 15 ملازمین کام کر رہے تھے۔ پولس اور سی آئی ایس ایف کی جانب سے پورے علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور ضرورری کارروائی کی جا رہی ہے۔

Published: 09 Oct 2018, 10:28 AM IST

مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ، سابق وزیر منجو ورما کی عبوری ضمانت کی درخواست نامنظور

مظفر پور گرلز شیلٹر ہوم میں جنسی زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعد استعفی دینے والی بہار کی سابق سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کی آرمس ایکٹ میں عبوری ضمانت کو پٹنہ ہائی کورٹ نے نامنظور کر دیا ہے۔

منجو ورما کی بیگوسرائے واقع رہائش سے کچھ ہفتے قبل 50 کارتوس برآمد ہوئے تھے۔ اس معاملہ میں ان کے شوہر چندرشیکھر کو بھی نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: 09 Oct 2018, 10:28 AM IST

گجرات میں شمالی ہندوستانیوں پر ہو رہے حملوں کی بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’دکھ کی بات ہے کہ جن لوگوں نے مودی جی کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا انہیں ہی گجرات میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گجرات کی بی جے پی حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس طرح کے حملوں کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔‘‘

Published: 09 Oct 2018, 10:28 AM IST

بی ایس پی سپریمو مایاوتی 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Oct 2018, 10:28 AM IST