
گجرات کے احمد آباد میں کسانوں کی قرض معافی اور پاٹیدار ریزرویشن کے لئے مطالبہ کو لے کر ہاردک پٹیل کی حالات کافی خراب ہو گئی ہے لہذا انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کرایا گیا ہے۔ ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال کا آج 14واں دن ہے اور وہ پانی بھی نہیں لے رہے ہیں۔
پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی (پی اے اے ایس ) کے ترجمان منوج پنارا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکومت ہاردک کو جبراً سرکاری اسپتال میں داخل کراکر ان کے لیور، گردے اور دل کے پہلے سے خراب ہونے کی بات کہہ کر ان کی صحت کے سلسلے میں سازش کرسکتی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔