قومی خبریں

خفیہ محکمہ کے 4 افسران کیوں کر رہے تھے سی بی آئی سربراہ کی جاسوسی!

گرفتار شدہ مشتبہ افراد سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کے گھر کے باہر ہنگامہ کر رہے تھے، جس کے بعد ان کے ذاتی محافظ انہیں پکڑ کر گھر کے اندر لے گئے اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں پولس کو سونپ دیا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کی رہائش کے باہر جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 مشبتہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چاروں لوگ خفیہ محکہ (آئی بی، انٹیلی جنس بیورو) سے وابستہ ہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر یہ لوگ آلوک ورما کے گھر کی جاسوسی کیوں کر رہے تھے؟ انہیں حکومت کی طرف سے بھیجا گیا تھا یا پھر کسی اور کی؟ حراست میں لئے گئے لوگوں کی جامہ کے بعد ان سے آئی بی کے جو کارڈ برآمد ہوئے ہیں ان سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST

مشتبہ افراد کی جامہ تلاشی میں جو کارڈ برآمد ہوئے ہیں انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے جارئی کیا ہوا بتایا گیا ہے۔ جامہ تلاشی میں برآمد سامان کی فہرست:

1. دھیرج کمار سنگھ، جونئر انٹیلی جنس آفیسر

برآمد شدہ سامان: انٹیلی جنس بیورو کا کارڈ، پین کارڈ، سی جی ایچ ایس کارڈ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس۔

2. اجے کمار، جونئر آفیسر انٹیلی جنس بیورو

برآمد شدہ سامان: انٹیلی جنس بیورو کا کارڈ

3. پرشانت کمار، اسسٹنٹ آفیسر انٹیلی جنس بیورو

برآمد شدہ سامان: انٹیلی جنس بیورو کا کارڈ، آدھار کارڈ، سی جی ایچ ایس کارڈ

4. ونیت کمار، اسسٹنٹ آفیسر انٹیلی جنس بیورو

برآمد شدہ سامان: انٹیلی جنس بیورو کا کارڈ

اس کے علاوہ موبائل فون، سیمسنگ کا ٹیبلیٹ، ایم آئی سمارٹ فون اور مائکرومیکس کا فون بھی چاروں کے قبضہ سے برآمد کیا گیا ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST

سی بی آئی میں جاری اندرونی جنگ اب دفاتر سے نکل کر سڑک تک آ گئی ہے۔ جمعرات کی صبح سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کی رہائش کے باہر سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سبھی پر الزام ہے کہ یہ آلوک ورما کے گھر کے باہر جاسوسی کر رہے تھے۔ دوہلی پولس نے سبھی کو حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ آلوک ورما کے گھر کے باہر ہنگامہ کر رہے تھے۔ اس کے بعد آلوک ورما کے ذاتی محافظ انہیں پکڑ کر گھر کے اندر لے گئے اور پوچھ گچھ کی۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق تمام گرفتار شدہ مشتبہ افراد کے پاس سے خفیہ محکمہ (آئی بی) کے کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ پولس ابھی پوچھ گچھ کر کے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولس نے مشتبہ افراد کے موبائل بھی اپنے قبضہ میں لئے ہیں۔ آئی بی کے جو کارڈ برآمد ہوئے ہیں ان میں کیا نام اور عہدہ لکھا اس کی معلومات ابھی حاصل نہیں ہو پائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاروں مشتبہ افراد گزشتہ رات سے دو گاڑیوں میں آلوک ورما کے گھر کے باہر موجود تھے۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST

آلوک ورما کی رہائش کے نزدیک سے 4 مشتبہ افراد گرفتار، پوچھ گچھ جاری

سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما کے گھر کے نزدیک سے 4 مشتبہ افراد کو دہلی پولس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چاروں افراد کو گرفتار کر کے پولس کی جانب سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

شک ہے کہ چاروں مشتبہ افراد آلوک ورما کی رہائش گاہ کے باہر نظر بنائے ہوئے تھے۔ پولس فی الحال معاملہ کی جانچ کر رہے ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST

آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجنے کی مخالفت، 26 اکتوبر کو کانگریس کا ملک گیر احتجاج

سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجنے کو لے کر حزب اختلاف نے سخت رُخ اختیار کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو سی بی آئی ڈائریکٹر کو چھٹی پر بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کرے گی۔ کانگریس کی طرف سے اس دن سی بی آئی کے صدر دفتر پر بھی احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2018, 9:09 AM IST