قومی خبریں

’گلی گلی میں شور ہے، ہندوستان کا چوکیدار چور ہے‘، راہل کا مودی پر حملہ

بچی کے حاملہ ہو جانے کے بعد معاملہ کا انکشاف ہوا، بچی کے اہلخانہ نے پھلواری شریف تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی ڈونگرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے راہل گاندھی
گلی گلی میں شور ہے، ’ہندوستان کا چوکیدار‘ چور ہے: راہل گاندھی

راجستھان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے صدر راہل گاندھی آج ڈونگرپور کے سگواڑہ پہنچے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی متحد ہو کر انتخابات لڑ رہی ہے اور پارٹی میں کوئی اندرونی تنازعہ نہیں ہے۔

Published: 20 Sep 2018, 9:28 AM IST

راہل نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’آج پورے ملک میں آواز اٹھ رہی ہے کہ، گلی گلی میں شور ہے، ہندوستان کا چوکیدار چور ہے۔‘‘

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کاروباری وجے مالیہ کے ملک سے بھاگنے کے حوالہ سے مودی پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا، ’’جب 9 ہزار کروڑ روپے چوری کر کے وجے مالیا ملک سے بھاگتا ہے تو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیر خزانہ سے مل کر بھاگتا ہے۔ یہ میں نے نہیں کہا، خود ارون جیٹلی جی نے کہ کہ وجے مالیہ جانے پہلے ملا اور انہیں بتایا کہ وہ لندن جا رہا ہے۔ ملک کے وزیر خزانہ نے 9 ہزار کروڑ چوری کرنے والے کو بھگا دیا اور مودی جی کچھ نہیں کہتے۔ آج پورے ملک میں آواز اٹھ رہی ہے کہ، گلی گلی میں شور ہے، ہندوستان کا چوکیدار چور ہے۔ ‘‘

Published: 20 Sep 2018, 9:28 AM IST

دریں اثنا، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ میں انتخابات میں خاتون امیدواروں کو دیکھنا چاہتا ہوں، کیوں کہ میرا ماننا ہے کہ ہندوستان میں خواتین کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔

کانگریس کے صدر نے مقامی لوگوں کو دستکار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ ایک دن جب آپ اپنے فون کے پیچھے دیکھو تو اس پر ’میڈ ان راجستھان‘ اور میڈ ان ڈونگرپور لکھا ہو۔‘‘

Published: 20 Sep 2018, 9:28 AM IST

مودی جی، کہاں گیا ایک کے بدلے دس سر لانے کا وعدہ!، کانگریس  

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نریندر کو پاکستان کی طرف سے بہیمانہ طرقہ سے قتل کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے ہیم راج اب نریندر سنگھ، پاکستان نے انہیں بے رحمی سے مار ڈالا۔ حکومت کیا کر رہی ہے؟ مودی جی! کیا آ کی روح آپ کو ملامت نہیں کرتی؟ کہاں گیا 56 انچ کا سینہ اور کہاں گئیں وہ لال آنکھیں، کہاں گیا ایک کے بدلے 10 سر لانے کا وعدہ؟‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’حکومت کو بدعنوانوں کی فکر ہے جوانوں کی نہیں۔ مودی جی فوج کا استعمال سیاسی فائدہ کے لئے کرتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کا نہیں سوچتے۔ ملک جواب مانگتا ہے اور جواب آپ کو دینا ہوگا۔‘‘

Published: 20 Sep 2018, 9:28 AM IST

بہار میں انسانیت پھر شرمسار، 9ویں کلاس کی بچی سے نو مہینے تک آبروریزی، ٹیچر اور پرنسپل گرفتار

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔ یہاں کے نیو سنٹرل اسکول میں 5ویں کلاس کی ایک بچی کی 9 مہینے تک لگاتار آبروریزی کی گئی۔ اسکول کے پرنسپل اور ایک ٹیچر پر آبروریزی کا الزام ہے۔

بچی کے حاملہ ہو جانے کے بعد معاملہ کا انکشاف ہوا۔ بچی کے اہلخانہ نے پھلواری شریف میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولس نے ملزم ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: 20 Sep 2018, 9:28 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2018, 9:28 AM IST