قومی خبریں

بڑی خبر: ’بھیم آرمی‘ لیڈر چندر شیکھر جلد ہوں گے آزاد، یوگی حکومت ہوئی مجبور

جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ککریال میں جمعرات کو شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے نزدیک ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا دلت لیڈر چندر شیکھر راون
یوگی حکومت نے چندر شیکھر راون کو قید سے آزاد کرنے کا جاری کیا حکم

تقریباً 16 مہینوں سے جیل میں بند ’بھیم آرمی‘ کے سربراہ چندر شیکھر عرف راون کو اتر پردیش حکومت نے آزاد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اتر پردیش کے چیف سکریٹری برائے داخلہ اروند کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ چندر شیکھر عرف راون کو آزاد کرنے کا حکم سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔ چندر شیکھر کے ساتھ بند دو دیگر ملزمین سونو ولد نتھی رام اور شیو کمار ولد رام داس، جو کہ شبیر پور کا باشندہ ہے، کو بھی آزاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST

قابل ذکر ہے کہ چندر شیکھر راون کو آزاد کرانے کے لیے دلت طبقہ نے کئی بار احتجاجی مظاہرہ کیا اور بار بار یوگی حکومت پر اس سے متعلق بار بار دباؤ بنایا لیکن انھوں نے اب تک کوئی سنوائی نہیں کی تھی۔ اب جب کہ دلت طبقہ نے کئی تنظیموں سے ملک اسی ماہ کے آخر میں ایک عظیم الشان احتجاج کا ذہن تیار کر لیا تھا تو مجبوراً یوگی حکومت کو انھیں آزاد کرنے کے بارے میں سوچنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ قدم اٹھا کر بی جے پی دلتوں کے درمیان اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST

ککریال جموں میں جاری مسلح تصادم میں دو جنگجو ہلاک، 9 سیکورٹی اہلکار زخمی

جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ککریال میں جمعرات کو شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے نزدیک ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری تصادم میں اب تک دو ملی ٹینٹ ہلاک اور جبکہ نو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST


ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’’سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی کے مقام پر بدھ کی صبح تین جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ فائرنگ کے بعد جائے واردات سے رفو چکر ہوگیا تھا۔ علاقہ میں ایک وسیع پیمانے کا تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ مذکورہ جنگجوؤں کے گروپ کو جمعرات کو ککریال میں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے نزدیک دیکھا گیا۔‘‘

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ

ملک بھر میں جمعرات کے روز پھر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دہلی میں پٹرول کے داموں میں 13 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.08 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 88.39 روپے اور ڈیزل 77.58 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST

واضح رہے کہ تقریباً 17 روز تیل قیمتوں میں اضافہ کے بعد کل بدھ کو قیمتوں میں ٹھہراؤ آیا تھا۔ اس دوران تقریباً ہر روز پٹرول اور ڈیزل کے دام تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے رہے۔ تیل کے آج کے دام بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Sep 2018, 9:13 AM IST