یوپی کے لئے نوجوانوں کا انتخابی منشور جاری کرتے کے بعد پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یوپی کے نوجوان دوستو، میں چاہتی ہوں کہ یہ انتخاب آپ کے مسائل پر لڑا جائے۔ بھرتی ودھان (کانگریس کا نوجوانوں کے لئے انتخابی منشور) آپ کی خواہشات کا عکاس ہے۔ کانگریس پارٹی حکومت بننے پر 20 لاکھ نوکریاں دیگی، بھرتیوں کے امتحانات کے فارم کی کوئی فیس نہیں لگے گی۔‘‘
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
کانگریس پارٹی کی جانب سے یوپی کے نوجوانوں کے لئے جاری کئے گئے انتخابی منشور پر راہل گاندھی نے یوپی کے عوام اور پارٹی کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’جو چیزیں دل سے، ذمہ داری اور ایمانداری سے کی جاتی ہیں ان کا نتیجہ بہتر ہی ہوتا ہے۔ یوپی کے عوام کو اور کانگریس کے ہر کارکن کو میری مبارکباد۔‘‘
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج یوپی پرینکا گاندھی نے کانگریس کا انتخابی مشور جاری کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ یوپی میں سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا روزگار ہے لہذا کانگریس کے منشور کا نام ’بھرتی ودھان‘ رکھا گیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اردو اساتذہ، سنسکرت کے اساتذہ، آنگنباڑی اور آشا وغیرہ کی خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا۔ بھرتی کے عمل سے نوجوانوں کا بھروسہ ٹوٹا ہے اسے بحال کرنے کے لئے تمام مقابلہ کے امتحانوں کے فارم کے لئے فیس معاف ہوگی اور بس ٹرین کا سفر مفت ہوگا۔
ایک جاب کلینڈر جاری ہوگا، جس میں بھرتی کے اشتہار، امتحان، تقرر کی تاریخیں درج ہوں گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریزرویشن میں گھوٹالہ کو روکنے کے لئے ہر بھرتی کے لئے سماجی انصاف کے مبصرین تعینات ہوں گے۔
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
مقابلہ کے امتحانوں کے امیدواروں کو بس اور ریل میں مفت سفر کی سہولت ہوگی
خواتین کے لیے 8 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی
تمام مقابلہ کے امتحانات کی فیس معاف کی جائے گی
ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار
اساتذہ کی 1.50 لاکھ خالی آسامیاں پر کی جائیں گی
نوجوان کاروباریوں کو ترجیح دی جائے گی
سیڈ اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 5 ہزار کروڑ روپے واگزار ہوں گے
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یوپی کے لئے کانگریس کا نوجوانوں پر مبنی انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس کا نام ’بھرتی وِدھان، یوا گھوشنا پتر‘ رکھا ہے۔
اس دوران راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر صرف صنعت کاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کام نفرت پھیلانا نہیں ہے اور پارٹی جھوٹے وعدے نہیں کرتی بلکہ لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ہم آپ کو روزگار کس طرح سے دلائیں گے یہ سب ہم نے اس انتخابی منشور میں لکھا ہے۔ اس منشور کو تیار کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے ریاست کے نوجوانوں سے بات کی ہے اور ان کے خیالات کو جانا ہے اور اسے اس منشور میں ڈالا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں ہر 24 گھنٹے میں تقریباً 880 نوجوان روزگار کھو دیتے ہیں۔ بی جے پی کے گزشتہ 5 سالوں میں تقریباً 16 لاکھ نوجوانوں نے روزگار کھویا ہے۔
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
آڈیو چیٹ ایپلیکیشن کلب ہاؤس پر مسلم خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کرنے کے معاملہ میں ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے آکاش، جیشنو اور یش پراشر کو گرفتار کیا۔
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
ہندوستان میں کورونا کے معاملوں کی بےقابو رفتار جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پھر سے 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے کورونا وائرس کے 3 لاکھ 47 ہزازر 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 29722 زیادہ ہے۔ اس دوران 251777 افراد شفایاب ہوئے اور 703 لقمہ اجل بن گئے۔
نئے کیسز کی بے قابو رفتار کے ساتھ ہی فعال کیسز میں بھی لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور یہ تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی الحال ملک بھر میں کورونا کے 20 لاکھ 18 ہزار 825 کیسز فعال ہیں۔ جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 17.94 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
دریں اثنا، ملک بھر میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں گزشتہ روز 4.36 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور ان کی تعداد بڑھ کر 9692 ہو گئی ہے۔
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jan 2022, 9:30 AM IST