قومی خبریں

اہم خبریں: دیوالی پر شیئر بازار میں زبردست رونق، سنسیکس 524 پوائنٹ چڑھ کر 59831 پر ہوا بند

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس 

مہورت ٹریڈنگ: دیوالی پر شیئر بازار میں زبردست رونق، سنسیکس 524 پوائنٹ چڑھ کر 59831 پر ہوا بند

شیئر بازار میں آج ’مہورت ٹریڈنگ‘ کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا۔ مہورت ٹریڈنگ کے دوران آج نفٹی 154.45 پوائنٹ یعنی 0.88 فیصد کی اچھال کے ساتھ 17730 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ بی ایس ای کا سنسیکس 524.51 پوائنٹ یعنی 0.88 فیصد کی اُچھال کے ساتھ 59831 کی سطح پر بند ہوا۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

ہند نژاد رشی سنک ہوں گے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم

برطانیہ میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان پینی مورڈانٹ نے خود کو وزیر اعظم عہدہ کی ریس سے الگ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہند نژاد رشی سنک کے لیے اگلا وزیر اعظم بننے کا راستہ صاف ہو گیا۔ سرکاری طور پر یہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے کہ رشی سنک برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ اس طرح سے برطانیہ میں ہندوستان کا بھی نام روشن ہو گیا، کیونکہ رشی سنک برطانیہ کے پہلے ہند نژاد وزیر اعظم ہوں گے۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

دھماکے سے پٹاخہ فروش کا مکان منہدم، ایک کی موت

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں نواب گنج قصبے کے سنچرہی میں پیر کو ایک پٹاخہ فروش کے مکان میں ہوئے دھماکہ سے زمیں دوز ہوئے مکان کے ملبے کے نیچے دب کر ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سنچرہی محلے کے ہرنے والے پٹاخہ فروش ابراہیم کے مکان میں رکھے پٹاخوں میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ جس سے مکان منہدم ہوگیا۔ مکان کے ملبے میں دب کر ابراہیم کی ماں نساء (45)ک ی موت ہوگئی جبکہ وہ خود بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ مدہوشی کی حالت میں اسے اسپتال علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبے میں ایک دیگر کے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ نگرپالیکا سے جے سی بی منگوا کر ملبہ ہٹوایا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیم موقع پر موجود ہے۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

کمل ناتھ نے ریاست کے لوگوں کو دی دیوالی کی مبارکباد

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے روشنی کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ کمل ناتھ نے دیوالی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے موقع پر وہ سب کے لیے امن، خوشحالی اور دولت کی خواہش کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کو اندھیرے سے باہر نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماں لکشمی کا آشیرواد ہمیشہ آپ سب کے ساتھ رہے اور ہماری ریاست اندھیرے سے نکل کر روشنی کی طرف بڑھے۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

کورین طیارہ فلپائن میں رن وے سے آگے نکلا

منیلا: فلپائن کے سیبو صوبے میں اتوار کی دیر رات ایک کوریائی مسافر بردار طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا۔ طیارے میں 173 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنا پڑا۔ میکٹن سیبو بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایم سی آئی اے) نے پیر کی صبح میں ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کے شہر سیول سے ایک ایئربس اے330 اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 11:11 پر اترا اور شدید بارش کے دوران لینڈنگ کی کوشش کے دوران رن وے سے آگے نکل حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ہوائی اڈے کے حکام نے ایک بیان میں کہا، ’’اس واقعے کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔ A330 طیارے میں سوار تمام 162 مسافروں اور عملے کے 11 ارکان کو فوری طور پر نکال لیا گیا اور ہوائی اڈے کے ہنگامی عملے نے ان کی دیکھ بھال کی۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

راہل گاندھی نے ہموطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی

راہل گاندھی نے ہموطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور کہا، ’’دیوالی کا مقدس تہوار اندھیرے پر روشنی کی، ظلم پر مذہب کی جیت کی علامت ہے۔ ہر آنگن میں خوشحال ہندوستان کے لیے دیے روشن کریں، خوشیاں بانٹیں، مسکراہٹیں پھیلائیں – دیوالی کی سب کو مبارکباد!”

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے دہلی میں دھند

فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے دہلی میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس اے قیو   276 (خراب) زمرے میں ہے۔  تصاویر انڈیا گیٹ اور لودھی روڈ کی ہیں۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Oct 2022, 9:40 AM IST