قومی خبریں

اہم خبریں: بی جے پی لیڈر کی غنڈہ گردی، ٹول مانگنے پر خاتون کی پٹائی، ویڈیو وائرل

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

مدھیہ پردیش: بی جے پی لیڈر کی غنڈہ گردی، ٹول مانگنے پر خاتون کی پٹائی

مدھیہ پردیش میں ایک بی جے پی لیڈر کے ذریعہ ٹول کاؤنٹر پر خاتون ملازم کے ساتھ بدتمیزی اور مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو انڈین یوتھ کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے اور لکھا ہے ’’مدھیہ پردیش میں اقتدار میں چور بی جے پی لیڈر کی غنڈہ گردی! لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نے کیا خاتون کے لیے اسی عزت کی بات کہی تھی؟‘‘ بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے بی جے پی لیڈر سے ٹول مانگا تھا جس پر وہ غصہ میں آ گیا اور ہاتھ چلا دیا۔

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST

بہار: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قافلے پر پتھراؤ کے الزام میں 13 افراد گرفتار

بہار کی پٹنہ پولیس نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قافلے پر پتھراؤ کے الزام میں پیر کے روز 13 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ 23 مزید لوگوں کی شناخت کی گئی ہے اور انھیں بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ پٹنہ کے گوری چک تھانہ حلقہ کے سوگہی گاؤں میں پتھراؤ کا یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST

غازی پور سرحد پر کسانوں کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا

کسان مہاپنچایت کے لیے دہلی کے جنتر منتر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران ایک طرف دہلی میں کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے تو دوسری طرف دہلی-یوپی سرحد غازی پور میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST

بی جے پی میں آجاؤ، سی بی آئی-ای ڈی کے تمام کیس بند کر دیں گے، منیش سسودیا کا بڑا الزام

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کر الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’تمام سی بی آئی، ای ڈی کیس بند کر دیں گے۔‘‘

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST

بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بیکانیر: راجستھان کے بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار دیر شب تقریباً دو بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز بیکانیر سے 236 کلومیٹر شمال مغرب میں پاکستان میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے دوران نیند میں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اسے محسوس نہیں کر سکے۔ تاہم کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST

آج کسان تنظیموں کی جنتر منتر پر مہاپنچایت، دہلی پولیس تیار، سرحدوں پر سخت حفاظتی انتظامات

دہلی پولیس نے جنتر منتر پر کسانوں کے احتجاج کی کال کے پیش نظر قومی راجدھانی میں سنگھو سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ دہلی پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ سنگھو بارڈر پر ہر شخص اور ہر گاڑی کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2022, 9:40 AM IST