قومی خبریں

اہم خبریں: شوہر کی آنکھوں کے سامنے بیوی کی اجتماعی عصمت دری

عصمت دری، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عصمت دری، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

شوہر کی آنکھوں کے سامنے بیوی کی اجتماعی عصمت دری

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں رے پلی ریلوے اسٹیشن کی حدود میں شوہر کی آنکھوں کے سامنے بیوی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ مزاحمت پر شوہر پر حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ اور اس کا شوہر کل شب ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے پلیٹ فارم پر ہی سوگئے۔ تین افراد نے اس کو پلیٹ فارم سے گھسیٹ کر لے گئے اور اس کی بیوی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ انہوں نے بیوی کو بچانے کی کوشش کرنے والے اس کے شوہر پر حملہ کر دیا۔ متاثرہ اور اس کے شوہر کا تعلق اوڈیشہ سے ہے اور یہ دونوں مزدور ہیں۔ پولیس نے ملزمین کی شناخت پر کاشم ضلع کے ایرگونڈاپالیم کے رہنے والوں کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: 01 May 2022, 8:40 AM IST

راج ٹھاکرے کی گاڑیوں کا قافلہ حادثہ کا شکار، کوئی زخمی نہیں ہوا

ممبئی: مہاراشٹرا نونرنن سینا کے صدر راج ٹھاکرے کی گاڑیوں کا قافلہ آج مہارشٹرا کے پونے شہر سے اورنگ آباد کی جانب جاتے ہوئے راستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا، جس سے گاڑیاں ایک دوسرے سے آپس میں ٹکرا گئیں، کل، دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق مراٹہی اداکار کیدار شندے اور انکش چودھری جو قافلے میں شامل تھے ان کی گاڑی کے بونٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ راج ٹھاکرے لاوڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف ریاست کے ثفاقتی شہر اورنگ آباد میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: 01 May 2022, 8:40 AM IST

دہلی میں تیز رفتار کار حادثے میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

دہلی کے شکر پور علاقے میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ تیز رفتار کار وکاس مارگ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ کار میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ گاڑی میں کل سات افراد سوار تھے۔ دیگر زخمیوں کو علاج کے بعد aسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Published: 01 May 2022, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 May 2022, 8:40 AM IST