قومی خبریں

اہم خبریں LIVE: گیان واپی معاملہ میں تینوں عدالتوں میں سماعت ملتوی، دی گئی الگ الگ تاریخ

گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس
گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس 

گیان واپی معاملہ میں تینوں عدالتوں میں سماعت ملتوی، دی گئی الگ الگ تاریخ

آج وارانسی کے گیان واپی سے جڑے الگ الگ معاملوں میں تین عدالتیں سماعت کرنے والی تھیں، لیکن تینوں ہی عدالتوں میں سماعتیں ملتوی ہو گئی ہیں۔ تینوں عدالتوں نے سماعت کے لیے اب الگ الگ تاریخ مقرر کی ہے۔ شرنگار گوری معاملے میں اب 19 دسمبر کو سماعت ہوگی جبکہ اکھلیش یادو اور اسدالدین اویسی کے متنازعہ بیان معاملے میں 22 دسمبر کو سماعت ہوگی، اور 6 دیگر معاملوں میں بھی 22 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

Published: 12 Dec 2022, 9:40 AM IST

ڈمپل یادو نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کی لیڈر ڈمپل یادو نے پیر کے روز لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ سے ڈمپل یادو کو حلف دلانے کے لیے مدعو کرنے کو کہا۔ اس کے ساتھ ہی ڈمپل تیسری بار لوک سبھا کی رکن بنیں۔

ڈمپل یادو اتر پردیش کے مین پوری سے حالیہ ضمنی انتخاب جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ یہ سیٹ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ ڈمپل یادو ملائم سنگھ یادو کی بہو اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ ہیں۔ ایس پی لیڈر ڈمپل یادو اس سے قبل 2012 اور 2014 میں بھی سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر قنوج سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہو کر پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔

Published: 12 Dec 2022, 9:40 AM IST

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز پیشی کے لیے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچیں

جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچیں، جس میں مجرم سکیش چندر شیکھر شامل ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پچھلی سماعت میں جیکلین فرنانڈیز کے خلاف لگے الزامات کی سماعت 12 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی تھی۔

Published: 12 Dec 2022, 9:40 AM IST

اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ سب سے پہلے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو براہ راست چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے کہا کہ وہ 12 دسمبر کو اسکیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

Published: 12 Dec 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Dec 2022, 9:40 AM IST