قومی خبریں

نامعلوم حملہ آور نے ایک شخص کا کیا قتل

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نامعلوم حملہ آور نے ایک شخص کا کیا قتل

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے راٹھور محلے میں ایک نامعلوم حملہ آور نے تیز دھار ہتھیار سے ایک شخص کا قتل کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ چندیل نے آج بتایا کہ شہر کے راٹھور علاقے میں کرائے کے مکان میں رہنے والے جگدیش شرما اپنے گھر کے نزدیک واقع نیو بلاک چوک پر چائے کی دکان چلاتے تھے۔ گزشتہ شب راٹھور محلے میں نامعلوم حملہ آور نے ان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ جائے واردات سے آلہ قتل برآمد ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے نا معلوم حملہ ور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Published: 25 Aug 2021, 9:40 AM IST

سارن میں نوجوان کا گلا ریت کرقتل

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کا گلا ریت کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ کے دری ہارا بھوال گاﺅں باشندہ سہدیو سنگھ کا 30 سالہ بیٹا راہل عرف بدھن سنگھ منگل کو کسی کام سے دریہارا رام ساگر بازار جارہا تھا۔ اسی دوران دریہارا بھوال گاﺅں کے ٹھاکر باڑی کے نزدیک قبل سے گھات لگائے دو بدمعاشوں نے اسے روک کر مار پیٹ کرنے کے بعد تیز اسلحہ سے گلا ریت کر اس کا قتل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی جانکاری ملنے پر اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع دریا پور تھانہ پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرا کر اہل خانہ کو سونپ دی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے اس معاملے میں اپنے ہی گاﺅں کے رمیشور سہنی اور کرشنا سہنی کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔

Published: 25 Aug 2021, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Aug 2021, 9:40 AM IST