قومی خبریں

پارلیمنٹ: لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

پارلیمنٹ احاطہ میں رافیل ڈیل کے خلاف حزب اختلاف نے مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد اسے لے کر راجہ سبھا میں اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ کیا گیا۔ غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں رافیل سودے کا معاملہ اٹھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس آخری دن کی کارروائی پوری ہونے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ ایوان میں کل 17 نشستیں ہوئیں اور 112 گھنٹے تک کام کاج ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایوان میں 22 سرکاری بلوں کو پیش کیا گیا جن میں سے 21 کو منظوری مل گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ اجلاس کے مقابلہ اس اجلاس میں کام بہتر اور تسلی بخش رہا۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آخری دن کانگریس نے مودی حکومت پر رافیل سودے کے معاملہ پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ رافیل سودے کے معاملہ میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجا جائے۔ اس کو لے کر خود یو پی اے چیئر مین سونیا گاندھی نے محاذ سنبھالا ہوا ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

قبل ازیں کانگریس سمیت مختلف حزب اختلاف کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ میں سی پی آئی، آر جے دی اور عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ مظاہرہ میں سونیا گاندھی، غلام نبی آزاد، آنند شرما، امبیکا سونی سمیت متعدد کانگریس رہنما شامل تھے۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

رافیل معاملہ کو لے کر ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی کو 2.30 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

وزیر اعظم کا تبصرہ پارلیمنٹ کی کارروائی سے ہٹایا گیا

لگاتار بولنے کے لئے مشہور وزیر اعظم مودی کا ایک تبصرہ پارلیمانی کارروائی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی وزیر اعظم کے بیان کے حصہ کو کارروائی سے ہٹایا گیا ہو۔

جمعرات کے روز این ڈی اے امیدوار ہریونش سنگھ کی جیت کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا تھا دونوں فریقوں کے امیدواروں کے نام کے ساتھ ہری جڑا ہے۔ ایک طرف ہری تھے لیکن ایک طرف ’بی کے‘ اور ان کے لئے کوئی بکا (فروخت) نہیں۔‘‘

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

واضح رہے کہ اپوزیشن امیدوار کا نام بی کے ہری پرساد ہے، وزیر اعظم نے بی کے کو بدل کر بِکے کر دیا۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے وزیر اعظم کے تبصرہ پر اعتراض ظاہر کیا تھا اور چیئر مین سے اسے کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطالبہ پر راجیہ سبھا کی کارروائی سے یہ تبصرہ ہٹا دیا گیا ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

کیرالہ میں بارش، سیلاب اور زمین کھسکنے سے تباہی، 26 افراد جان بحق

کیرالہ میں بھاری بارش کے بعد معومالت زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ گزشتہ دو دونوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

ریاست بھر میں بھاری بارش کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ہزاروں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کے کام میں این ڈی آر ایف، فوج اور بحریہ کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ ٹھکانوں پر پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں پل بہہ گئے ہیں۔ ریلوے ٹریک کے نیچے سے مٹی کھسکنے کے سبب ٹرینوں کی نقل حمل پر اثر پڑا ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2018, 9:57 AM IST

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر