ویڈیو گریب
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں 22 جون کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سون پریاگ-گوری کُنڈ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بدری ناتھ مندر کے قریب الکنندہ ندی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کے بعد انتظامیہ نے عقیدت مندوں کو کنارے سے دور رہنے کو کہا ہے۔ اس حوالے سے افسران نے بتایا کہ ہفتہ کی رات کافی تیز بارش ہونے کی وجہ سے اتوار کی صبح مُنکٹیا کے پاس لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس کے بعد ملبہ سون پریاگ-گوری کُنڈ روڈ پر آ گیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بالکل بند ہو گئی۔
Published: undefined
افسران نے مزید بتایا کہ سیکورٹی کے پیش نظر عقیدت مندوں کو سون پریاگ اور گوری کُنڈ میں ہی رکنے اور متعلقہ ایجنسیوں کی سطح پر راستوں کو کھولنے کی کارروائی شروع کی گئی۔ افسران کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر جے سی بی ملبے کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔ یہ راستہ پیدل چلنے والوں کے لیے ہموار بنا دیا گیا ہے۔ حالانکہ کیدار ناتھ دھام پہنچنے کے لیے عقیدت مندوں کو اضافی 6 کلومیٹر چلنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
مسلسل بارش کی وجہ سے گوری کُنڈ سے کیدارناتھ دھام تک پیدل چلنے کا راستہ بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے میں انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق سفر کریں اور اس سلسلے میں پولس انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ چمولی ضلع کے بدری ناتھ مندر کے قریب الکنندہ کے پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کو برہما کپال اور نارد کُنڈ علاقوں میں محتاط رہنے اور ندی کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’’گزشتہ 3 سالوں سے ’ریور فرنٹ‘ بنایا جا رہا ہے اور اس کا ملبہ ندی کے قریب پھینکنے کی وجہ سے بدری ناتھ کے قریب الکنندہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ گزشتہ سال بھی تَپت کُنڈ اور برہما کپال علاقے میں الکنندہ کا بہاؤ سیلاب کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined