
سونم وانگچک
لداخ انتظامیہ نے سماجی کارکن سونم وانگچک کے ادارہ ’ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹیوز‘ (ایچ آئی اے ایل) کے اسکول سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے لیہہ میں واقع ’ڈیزرٹ فلاور اسکول‘ کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ پابندی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے یا اگلے حکم تک برقرار رہے گی۔ دراصل، لیہہ کے تحصیلدار دفتر نے یکم نومبر کو یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس ایچ آئی اے ایل کی شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر گیتانجلی جے آنگمو کے نام بھیجا گیا ہے۔ گیتانجلی کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ وہ سونم وانگچک کی اہلیہ ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ فیانگ واقع ’ڈیزرٹ فلاور اسکول‘ میں ضروری رضامندی، منظوری اور اجازت حاصل کیے بغیر کلاسز اور دیگر سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے 22 ستمبر کو لکھے گئے ایک خط کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس کے مطابق گیتانجلی آنگمو نے اسکول کی مجوزہ انتظامی کمیٹی کے ارکان کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) طلب کیا تھا۔ یہ اسکول ایچ آئی اے ایل کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے تحت چلایا جاتا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔