قومی خبریں

موہن بھاگوت پر لالو پرساد یادو کا حملہ، کہا ’وہ ریزرویشن کے خلاف ہیں‘

لالو پرساد نے کہا ’’گرو گولوالکر نے اپنی کتاب 'بنچ آف تھاٹ' میں جو بھی ذکر کیا ہے، موہن بھاگوت اور نریندر مودی وہی کر رہے ہیں۔ وہ ریزرویشن کے خلاف ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو / تصویر آئی اے این ایس

 

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ریزرویشن کے خلاف ہیں۔ لالو پرساد نے کہا ’’گرو گولوالکر نے اپنی کتاب 'بنچ آف تھاٹ' میں جو بھی ذکر کیا ہے، موہن بھاگوت اور نریندر مودی وہی کر رہے ہیں۔ وہ ریزرویشن کے خلاف ہیں۔‘‘

Published: undefined

لالو پرساد نے جنم اشٹمی کے موقع پر بھگوان کرشن کی پوجا کرنے کے لیے جمعرات کی شام یہاں بانکے بہاری مندر کا دورہ کیا تھا۔

اپوزیشن کے انڈیا اتحاد پر انہوں نے کہا ’’ہم نے انڈیا اتحاد بنایا ہے اور ہم لوک سبھا انتخابات جیتیں گے۔ رام اور رحیم کے لیے بھگوان ایک ہے، بھگوان کرشن ہمارے بھگوان ہیں۔ میں بانکے بہاری مندر اور اسکان مندر میں گیا اور ملک میں امن کے لیے دعا کی۔ میں پیر کو شیو کی پوجا کرنے دیوگھر جا رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، آر جے ڈی کے نائب صدر شیوانند تیواری نے بھی ریزرویشن معاملے پر بھاگوت کے ارادوں پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موہن بھاگوت ہی تھے جنہوں نے ملک میں ریزرویشن ختم کرنے کی وکالت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined