قومی خبریں

کلبھوشن جادھو: پاکستان نے ہندوستان کو دی مشروط قونصلر رسائی

پاکستان نے آخرکار اپنی جیل میں قید بحریہ کے سبکدوش افسر کلبھوشن جادھو سے ملنے کے لیے دوسری بار ہندوستانی ہائی کمیشن کو مشروط اجازت دی ہے، ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسر وکلاء کے ساتھ وزارت خارجہ پہنچے

تصویر سوشل میڈی
تصویر سوشل میڈی 

اسلام آباد: پاکستان نے آخرکار اپنی جیل میں قید بحریہ کے سبکدوش افسر کلبھوشن جادھو سے ملنے کے لیے دوسری بار ہندوستانی ہائی کمیشن کو مشروط اجازت دی ہے۔ بعد ازاں ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسر وکلاء کے ساتھ وزارت خارجہ پہنچے۔ در اصل پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز جادھو کو موت کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اب ہندوستانی افسر جادھو کی نظر ثانی کی عرضی پر دستخط کریں گے۔

Published: 16 Jul 2020, 9:30 PM IST

پاکستان نے ہنوستانی ہائی کمیشن کو دوسری دفعہ قونصلر رسائی کی اجازت دی ہے۔ جادھو سے ملاقات کے لیے پاکستان نے کچھ شرطیں بھی رکھی ہیں۔ ملاقات کے دوران ہندوستانی افسر اور جادھو کو انگریزی میں بات کرنا ہوگی اوراس دوران پاکستانی افسر بھی موجود رہیں گے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کی دیر شام کہا تھا کہ اپیل اور نظر ثانی کی عرضی کو جادھو یا ان کے قانونی نمائندے یا اسلام آباد میں ہندوسان کے قونصلر افسر دائر کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان نے کہا تھا کہ موت کی سزا کا سامنا کرنے والے ہندوستانی قیدی جادھو نے فوجی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کے اس دعوے کو ’ڈراما‘ قرار دیا ہے۔

Published: 16 Jul 2020, 9:30 PM IST

غور طلب ہے کہ ’جاسوسی اور دہشت گردی‘ کے الزامات پر اپریل 2017 میں پاکستانی فوجی عدالت نے جادھو کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اس کے کچھ ہفتے بعد ہندوستان جادھو کو قونصلر رسائی نہ دیے جانے اور موت کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے آئی سی جے گیا تھا۔ در اصل 1963 میں قائم اقوام متحدہ کی ’ویانہ کنوینشن آن قونصلر رلیشنس‘معاہدے کے مطابق اگر کسی ملک میں دوسرے ملک کے شہری کو جاسوسی یا دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کے ملک کے سفیر سے ملنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

Published: 16 Jul 2020, 9:30 PM IST

پاکستان اسی بنیاد پر ہندوستان کو قونصلر رسائی کی اجازت دے رہا تھا کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ جادھو ہندوستانی جاسوس ہیں۔ حالانکہ ہندوستان اس الزام کو خارج کرتا ہے اور اسی لیے قونصلر رسائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہندوستان نے جمعرات کو پاکستان سے کہا ہے کہ وہ بلا مشروط جیل میں قید ہندوستانی شہری اور سابق بحریہ افسر جادھو سے گفت و شنید کا موقع دے۔

Published: 16 Jul 2020, 9:30 PM IST

قبل ازیں ہندوستان نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کی راہیں نکال رہا ہے۔ در اصل پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ فوجی عدالت سے موت کی سزا پر جادھو نے نظر ثانی کی عرضی دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہندوستان کے سخت موقف کے بعد پاکستان پلٹ گیا تھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے جادھو کو موت کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Published: 16 Jul 2020, 9:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jul 2020, 9:30 PM IST