قومی خبریں

بابائے قوم کی 150 ویں جینتی: كووند، مودی اور راہل کی باپو کو خراج عقیدت

سچائی اور عدم تشدد، جس کے لئے گاندھی جی جیتے رہے اور جس کی وجہ سے ان کو قتل کر دیا گیا، ہمارے ملک کی بنیاد ہیں۔ سچے محب وطن کو ان کی حفاظت ضرور کرنی چاہیے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی

نئی دہلی: صدر رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوری كووند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی نے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

Published: undefined

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس موقع پر بابائےقوم کو خراج عقیقدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’گاندھی جی محض ایک مورتی نہیں ہیں، ان کے خیالات و نظریات اور اقدار ابدی ہیں جس کا پھیلاؤ ملک بھر میں ہے۔ سچائی اور عدم تشدد، جس کے لئے وہ جیتے رہے اور جس کی وجہ سے ان کو قتل کر دیا گیا، ہمارے ملک کی بنیاد ہیں۔ سچے محب وطن کو ان کی حفاظت ضرور کرنی چاہیے‘‘۔

Published: undefined

كووند نے اس سے پہلے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا- ’’گاندھی جینتی کے روز باپو کو خراج عقیدت۔ گاندھی جی کی زندگی امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے نظریہ کے لئے وقف تھی۔ آج ان نظریوں کے تئیں ہماری وفاداری اور عزائم کو دوہرانے کا موقع ہے۔ مہاتما گاندھی کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی مشعل راہ ہیں‘‘۔

Published: undefined

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بھی باپو کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مودی نے ٹوئٹ کیا ’’محترم باپو کی 150 ویں یوم پیدائش پر متحد ہوکر ان کے خوابوں کو تعبیر کرنے کا بہت اچھا موقع ہے‘‘۔ انهوں نے اس موقع پر باپو اور ان کے آدرشوں پر مبنی اپنا ایک مضمون بھی شیئر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined