قومی خبریں

کولکاتہ زیر تعمیر گودام حادثہ: ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، اموات کی تعداد 7 تک پہنچی، ریسکیو آپریشن جاری

پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام کے مالک شمبھو ناتھ بہرا کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک اس حادثے سے جڑے معاملے میں 3 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کے تاراتلا علاقے میں ہوئے خوفناک حادثے کے 20 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد بھی راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔ جمعرات کی صبح ملبے کے نیچے سے مزید 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جس کے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کی رات تک اموات کی تعداد 5 تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام کے مالک شمبھو ناتھ بہرا کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک اس حادثے سے جڑے معاملے میں 3 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Published: undefined

جائے وقوعہ پر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں مسلسل راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ این ڈی آر ایف کی دوسری بٹالین کے کمانڈنٹ منیش رنجن نے ’آئی اے این ایس‘ سے بتایا کہ اب تک 16 افراد کو بحفاظت باہر نکالا جا چکا ہے۔ جبکہ منہدم ڈھانچے سے 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب بھی 3 سے 4 افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے ان میں سے ایک شخص تک پہنچنے کا راستہ بنا لیا ہے اور امید ہے کہ اگلے نصف گھنٹے کے اندر اسے بحفاظت باہر نکال لیا جائے گا۔ حالانکہ پھنسے ہوئے لوگوں کی صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہے، کیونکہ ان کے آس پاس نالیاں، غیر مستحکم ملبہ اور بھاری ساختی رکاوٹیں موجود ہیں۔ ایسے میں ٹیم انتہائی احتیاط کے ساتھ مہم چلا رہی ہے تاکہ کسی قسم کا اضافی نقصان نہ ہو۔

Published: undefined

منیش رنجن نے کہا کہ بچاؤ مہم انتہائی مشکل ہے کیونکہ منہدم ڈھانچے میں کنکریٹ کی کئی تہیں، لوہے کے سریے، گارڈر اور ٹین کی چادریں شامل ہیں۔ اس سے ملبے کے اندر پہنچنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تلاشی کے خصوصی آلات اور لائف ڈیٹیکشن ڈیوائس کی مدد سے پورے علاقے کی مسلسل اسکیننگ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں واٹر پریشر ریسکیو تکنیک کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ فی الحال عمارت کے ڈھانچے کو مستحکم کرنے، کٹنگ آپریشن اور جدید لائف ڈیٹیکشن آلات کی مدد سے بچاؤ کا کام جاری ہے۔ جہاں ممکن ہو رہا ہے وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو آکسیجن اور دیگر ضروری امداد بھی فراہم کرائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined