قومی خبریں

کشتواڑ بادل پھٹنے کا واقعہ: اب تک سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق، ایک درجن زخمی، قریب دو درجن لاپتہ

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نیتجے میں سات افراد ہلاک، ایک درجن زخمی جبکہ زائد از دو درجن لاپتہ ہوئے ہیں

کشتواڑ بادل پھٹنے کا واقع / یو این آئی
کشتواڑ بادل پھٹنے کا واقع / یو این آئی 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نیتجے میں سات افراد ہلاک، ایک درجن زخمی جبکہ زائد از دو درجن لاپتہ ہوئے ہیں۔ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس، فوج، این ڈی آر ایف، سول انتظامیہ اور مقامی لوگ بچاؤ کارروائی میں لگے ہوئے ہیں تاہم ناساز موسمی حالات سے ان کے کام میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقہ ہونزر دچھن میں بدھ کی علی الصبح بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور سیلابی ریلوں نے کئی افراد کو اپنے ساتھ بہا لیا اور زائد نصف درجن مکانوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ غرقآب ہونے والوں میں سے اب تک سات افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ زائد از دو درجن افراد ابھی لاپتہ ہیں جن کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ’کشتواڑ فلیش فلڈس‘ کے بارے میں اپنے تازہ اپ ڈیٹ میں کہا: ’مزید پانچ زخمیوں کو بچایا گیا، اب تک کل 17 افراد بچائے گئے جن میں سے پانچ شدید زخمی ہیں۔ اور اب تک سات لاشوں کو بر آمد کیا گیا ہے بچاؤ آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔

قبل ازیں کشتواڑ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سیلابی ریلوں کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا تھا: 'کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بادل پھٹنے سے چھ مکان اور ایک راشن ڈیپو کو نقصان پہنچا ہے، 25 سے 26 مقامی افراد لاپتہ ہیں، اب تک پانچ لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے اور بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بچاؤ آپریشن جاری ہے'۔

Published: undefined

دریں اثنا وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ کشتواڑ کی اس صورتحال کی باریکی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی فورس حکام کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کی مدد بھی حاصل کی جا سکے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں پیش آئے اس سانحے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

اس ضمن میں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’کشتواڑ کے دچھن علاقے میں بادل پھٹنے سے آنے والے فلیش فلڈس سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسردہ ہوں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں‘۔

ان کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہنا تھا: ’میں نے ضلع انتظامیہ اور حکام سے بات کی۔ فوج اور ایس آر ڈی ایف کی ٹیم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر ری ہے اور میں خود لگاتار صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں‘۔

Published: undefined

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی صحیح سلامت بازیابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’کشتواڑ کے بالائی علاقے میں بادل پھٹنے کی انتہائی دلدوز خبر آ رہی ہے۔ دعا کرتا ہوں کہ لاپتہ افراد صحیح و سلامت باز یاب ہوں اور جو از جان ہوئے ان کے ارواح کو سکون میسر ہو‘۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشتواڑ میں پیش آئے اس سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے: 'کشتواڑ میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے سے مجھے رنجیدگی ہوئی اس سانحہ میں جن کے عزیز جاں بحق ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دعا گو ہوں'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined