قومی خبریں

بی جے پی نے منریگا کو بند کر کے روزگار کے حق پر کلہاڑی چلا دی: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے حکومت پر منریگا کو کمزور کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کئی ریاستوں میں مزدوروں کو کام نہیں مل رہا۔ نئی اسکیموں کے دعووں کے باوجود زمینی اثر نہ ہونے پر سوال اٹھایا گیا

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / تصویر آئی این سی</p></div>

ملکارجن کھڑگے / تصویر آئی این سی

 

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ دیہی روزگار کی اہم اسکیم منریگا کو بتدریج کمزور کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں مزدوروں کو کام نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جن نئی اسکیموں کا بڑے پیمانے پر تشہیر کر رہی ہے، وہ زمینی سطح پر کہیں دکھائی نہیں دے رہیں، جبکہ پرانی مؤثر اسکیموں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

کھڑگے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اکثر کووڈ کے دور کا ذکر کرتے ہیں، مگر یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اسی مشکل وقت میں منریگا نے لاکھوں مزدوروں کو سہارا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حالات یہ ہیں کہ کئی ریاستوں سے کام بند ہونے یا نہ ملنے کی شکایات مسلسل سامنے آ رہی ہیں، جو تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے مظفرپور میں گزشتہ 87 دنوں سے تقریباً 12 ہزار مزدور کام نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں سے بھی منریگا کے کام رکنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ بعض مقامات پر تو افسران کو نئے کام شروع نہ کرنے کی ہدایات دیے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے وی بی جی رام جی اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 21 دسمبر 2025 کو اس کے نفاذ کے باوجود اس کا کوئی ٹھوس اثر نظر نہیں آ رہا۔ ان کے مطابق حکومت نے اس اسکیم کی بھرپور تشہیر کی، مگر مزدوروں کو اس سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں پہنچا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پرانی اسکیم کو کمزور کیا جا رہا ہے تو نئی اسکیم کو مؤثر طریقے سے نافذ کیوں نہیں کیا جا رہا۔

کھڑگے نے مہاراشٹر کی سی اے جی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں منریگا کے تحت منظور شدہ کاموں میں سے 53 فیصد سے بھی کم مکمل ہو سکے ہیں، جبکہ تقریباً ڈھائی لاکھ کام ایسے ہیں جو شروع ہی نہیں ہو سکے۔ ان کے مطابق یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ اسکیم کو عملی طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی کی قلت اور صنعتی سست روی کے باعث کئی مزدور شہروں سے دیہات واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے ہیں، لیکن وہاں بھی انہیں روزگار نہیں مل رہا، جس سے ان کی معاشی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت نے منریگا کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کو متاثر کیا ہے اور یہ مسئلہ آنے والے وقت میں ایک بڑا سیاسی موضوع بن سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined