
آئی اے این ایس
کیرلم کی کانگریس قیادت والی یو ڈی ایف حکومت نے نئی کابینہ میں محکموں کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کیرلم لوک بھون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے مالیات، قانون، عمومی انتظامیہ اور بندرگاہوں سمیت 35 محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ اہم فیصلوں اور پالیسی سازی سے متعلق کئی کلیدی محکمے خود وزیر اعلیٰ سنبھالیں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کے بیشتر اہم اختیارات وزیر اعلیٰ دفتر کے پاس ہی رہیں گے۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چینیتھالا کو وزارتِ داخلہ اور ویجیلنس محکمہ سونپا گیا ہے۔ ویجیلنس ایسا محکمہ ہوتا ہے جو بدعنوانی پر نظر رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ مزید 3 محکموں کے امور بھی سنبھالیں گے۔ آئی یو ایم ایل لیڈر پی کے کنہالی کٹی صنعت اور کاروبار سے متعلق 7 محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جن میں صنعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی وزارتیں شامل ہیں۔ کیرلم کانگریس کے صدر سنی جوزف کو بجلی اور ماحولیات کی وزارتیں سونپی گئی ہیں۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق مرلی دھرن کو صحت اور دیواسم (مندروں اور مذہبی مقامات کی نگرانی کرنے والا محکمہ) کا وزیر بنایا گیا ہے۔ کیرلم حکومت میں روزی ایم جان اعلیٰ تعلیم کا محکمہ سنبھالیں گی، جبکہ اے پی انل کمار کو زمین اور محصولات کا محکمہ دیا گیا ہے۔ شمس الدین کو کیرلم کا نیا وزیر برائے عمومی تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کے سیکولر موقف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو ڈی ایف فرقہ پرستی کی سخت مخالفت کرتا رہے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ ستیسن نے کہا کہ ان کے اور یو ڈی ایف کے اختیار کردہ سیکولر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ ایک نہایت مضبوط سیکولر موقف ہے۔ جو بھی فرقہ پرستی کی زبان بولے گا، اس کی سخت مخالفت کی جائے گی۔ یہ یو ڈی ایف کا مضبوط سیکولر مؤقف ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined