قومی خبریں

کیرالہ: وائناڈ کے دورے پر راہل گاندھی، روڈ شو کے ذریعے عوام کو کریں گے شکریہ

کانگریس صدر راہل گاندھی آج سے اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کا دورہ کریں گے، راہل گاندھی الیکشن جیتنے کے بعد پہلی بار وائناڈ کے عوام کی طرف سے محبت اور احترام دیئے جانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر راہل گاندھی آج سے کیرالہ کے وائناڈ کا دورہ کریں گے، جہاں سے انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں جیت درج کی ہےِ، کانگریس صدر وہاں کے لوگوں کا شکریہ دیں گے، راہل گامدھی وائناڈ میں ایک روڈ شو بھی کریں گے اور بعد میں ایک جلسے عام سے بھی خطاب کریں گے۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی تین دن کیرالہ میں رہیں گے، کانگریس صدر راہل ھاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔

Published: undefined

راہل گاندھی آج ملا پورم میں روڈ شو کریں گے اور اس کے بعد جلسہ عام میں کانگریس کارکنان سے خطاب کریں گے۔ ان کا روڈ شو دوپہر قریب 2:30 بجے ونڈور سے شروع ہوکر شام تقریباً 6 بجے موككوم میں ختم ہو گا، جہاں وہ کانگریس کارکنان سے خطاب کریں گے، اس کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی ہفتہ کو بھی وہیں رہیں گے اور وائناڈ ضلع میں روڈ شو کریں گے، یہ روڈ شو صبح 10 بجے كلپتّا سے شروع ہوکر دوپہر تقریباً دو بجے منتاواڑی میں ختم ہو گا۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ وہ تین دن میں 15 جگہ ان کو دیئے کانے والے استقبالیہ میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی اتر پردیش کی امیٹھی سیٹ کے ساتھ کیرالہ کے وائناڈ سے بھی پارلیمانی سیٹ کے لئے انتخاب لڑا تھا، راہل گاندھی نے وائناڈ میں مخالف امیدوار پی پی سونير کو 4.31 لاکھ ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ راہل گاندھی ریاست میں ریکارڈ فرق سے جیتے ہیں۔ وہیں بی جے پی امیدوار تشار ویلّا پلّی 78000 ووٹ پاکر تیسرے مقام پر رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined