
کیرالہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش میں پھنسے پریشان حال لوگوں کی مدد کریں۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ''کیرالہ میں ہمارے بھائی بہن شدید بارش کا سامنا کر رہے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ برائے مہربانی احتیاط کے ساتھ تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔"
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔