قومی خبریں

ٹی آر ایس اراکین اسمبلی کی خرید-فروخت معاملے میں کیرالہ کا ڈاکٹر فرار، ایس آئی ٹی کی تلاش جاری

سائبرآباد پولیس نے 26 نومبر کو رام چندر بھارتی، سمہاجی اور نند کمار کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ تلنگانہ کی برسراقتدار پارٹی کے چار اراکین اسمبلی کو 250 کروڑ روپے نقد کی پیشکش کر رہے تھے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

تلنگانہ میں ٹی آر ایس اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت معاملے میں اہم ملزم رام چندر بھارتی کا قریبی دوست بتایا جا رہا کیرالہ کا ڈاکٹر فرار ہو گیا ہے۔ سنسنی خیز معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے کیرالہ میں ڈاکٹر کی رہائش پر تلاشی لی لیکن وہ نہیں ملا۔ اس کے بعد ایس آئی ٹی نے ڈاکٹر کی تلاش تیز کر دی ہے۔

Published: undefined

اس سنسنی خیز معاملے میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ایس آئی ٹی نے جانچ کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ کیرالہ، دہلی، ہریانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں کچھ مشتبہ لوگوں کے دفاتر اور رہائش پر چھاپے مارے گئے۔ گزشتہ ہفتہ پولیس کے ذریعہ ملزمین سے حاصل کی گئی جانکاری کی بنیاد پر حیدر آباد میں بھی چھاپہ ماری کی گئی۔

Published: undefined

سائبرآباد پولیس نے 26 نومبر کو رام چندر بھارتی، سمہا جی اور نند کمار کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ تلنگانہ کی برسراقتدار پارٹی ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹر سمیتی) کے چار اراکین اسمبلی کو 250 کروڑ روپے نقد کی پیشکش کے ساتھ لبھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ چھاپہ ماری ایک رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمین نے انھیں 100 کروڑ روپے اور تین دیگر کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔

Published: undefined

ملزمین پر معین آباد پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ فی الحال ملزمین عدالتی حراست میں ہیں۔ تلنگانہ پولیس کی ایس آئی ٹی نے جمعرات اور جمعہ کو ان سے پوچھ تاچھ کی۔ تحقیقات کر رہے افسران ان لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے پیچھے ہیں۔ وہ یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انھیں 250 کروڑ روپے دینے کے لیے کون راضی ہوا تھا۔

Published: undefined

ایس آئی ٹی کی قیادت حیدر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند کر رہے ہیں۔ ٹیم میں چھ دیگر پولیس افسر شامل ہیں۔ اس درمیان بنجارا ہلز پولیس نے نند کمار کے خلاف درج دو معاملوں میں ان کے خلاف پی ٹی وارنٹ جاری کیا۔ وارنٹ پیر کو شہر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

Published: undefined

میونسپل کارپوریشن کے افسران نے اتوار کو مبینہ طور سے نند کمار کے غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا تھا۔ گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی ٹاؤن پلاننگ وِنگ نے اَپ اسکیل جبلی ہلز میں فلم نگر میں نند کمار کے ذریعہ چلائے جا رہے ہوٹل ڈکن کچن میں دو غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined