قومی خبریں

کیرالہ کی عدالت سے نائر قتل معاملہ میں آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عمر قید

نیاٹنکارا ایڈیشنل سیشن عدالت نے سزا کا اعلان کرتے ہوئے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے

عدالتی فیصلہ / Getty Images
عدالتی فیصلہ / Getty Images 

ترواننت پورم: کیرالہ کی نیاٹنکارا ایڈیشنل سیشن عدالت نے 2013 میں کئے گئے اناوور نارائنن نائر کے قتل کے الزام میں آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ نارائنن نائر کو ان کے خاندان کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے قتل کے 9 سال بعد سزا کا اعلان کیا۔

Published: undefined

سزا کا اعلان کرتے ہوئے نیاٹنکارا ایڈیشنل سیشن کورٹ نے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سزا کے اعلان سے قبل تمام ملزمان ایک جیسے کپڑوں اور ایک ہی ہیئر اسٹائل میں عدالت پہنچے۔ گواہوں کو گمراہ کرنے کے لئے گنجے سروں سے مشابہت کے لیے وگ لگا دی گئی تھی۔ سزا کا اعلان 11 نومبر کو کیا گیا تھا تاہم عدالت کا تفصیلی حکم نامہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

Published: undefined

آر ایس ایس کے کارکنان کو 5 نومبر 2013 کو نارائنن نائر کے بیٹے شیوا پرساد پر حملہ کرنے کے لئے ان کے گھر میں گھس گئے تھے۔ اس وقت شیو پرساد سی پی ایم کی طلبہ ونگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے فیلڈ سکریٹری تھے۔ نائر کو حملہ آوروں نے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اپنے بیٹے شیوا پرساد کو حملہ سے بچانا چاہ رہے تھے۔ نائر کو ان کی بیوی اور دو بیٹوں کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو