قومی خبریں

جھگیوں کے انہدام سے متعلق دہلی کانگریس کے 10 سوالوں پر کیجریوال کی خاموشی غریبوں کو دھوکہ دینے کے مترادف: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’جب اروند کیجریوال کی بدعنوان حکومت سے تنگ آ کر لوگوں نے اسے اقتدار سے بے دخل کر دیا تو وہ دہلی والوں کو 4 ماہ تک بے سہارا چھوڑ کر پنجاب چلے گئے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

 

نئی دہلی: اروند کیجریوال کے 11 سالہ دور اقتدار میں دہلی کے جھگی والوں کی بدحالی کو نظر انداز کرنے پر دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کیجریوال کی بدعنوان حکومت سے تنگ آ کر لوگوں نے اسے اقتدار سے بے دخل کر دیا تو وہ دہلی کو 4 ماہ تک بے سہارا چھوڑ کر پنجاب چلے گئے۔ جب بی جے پی حکومت نے جھگیوں کو منہدم کرنا شروع کیا تو کیجریوال کو اچانک جھگی والوں کی یاد آ گئی اور ان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کر کے پھر سے دھوکہ دینے والی سیاست شروع کر دی۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ جب ریکھا گپتا حکومت نے بی جے پی کی بی ٹیم عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر کچی آبادیوں پر بلڈوزر چلا کر اجاڑنا شروع کیا تب کیجریوال نے قصداً خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ حد تو یہ ہے کہ میڈیا کے سامنے بڑے بڑے دعوے کرنے والے کیجریوال دہلی کانگریس کے ذریعہ پوچھے گئے 10 سوالوں کا جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں۔ ریاستی دفتر راجیو بھون میں نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ ’’اروند کیجریوال نے نہ تو 2015 میں راجیو رتن آواس یوجنا کے تحت تعمیر کردہ 45000 فلیٹس کی الاٹمنٹ کی پرواہ کی جو جھگی والوں کی بحالی کے لیے بنائے گئے تھے، اور نہ ہی ان کی حکومت نے غریبوں کے لیے ایک بھی فلیٹ تعمیر کرایا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ جب ریلوے لائن کے قریب تعمیر کردہ جھگی-جھونپڑیوں کو اجاڑنے کی کوشش کی گئی تب کانگریس پارٹی نے عدالت میں جا کر ایک اسٹے آرڈر لیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 2015 سے 2025 کے درمیان کچی بستیوں کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی۔ اگر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی حکومت نے کانگریس حکومت کے ذریعہ کالکاجی اور جیلر والا باغ میں شروع کی گئی ’جہاں جھگی وہیں مکان‘ کی اسکیم کے تحت تعمیر کا کام حساسیت سے شروع کیا ہوتا تو غریبوں کے آشیانے اس طرح سے نہیں اجاڑے جاتے اور نہ ہی ان کے مکین سڑکوں پر آتے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کیجریوال حکومت جھگیوں کی بربادی کو روکنے کے لیے آرڈیننس بھی لا سکتی تھی۔ لیکن کیجریوال ہمیشہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے اور ووٹ بینک کی سیاست کے تحت استعمال کرنے کے لیے انہیں بھٹکاتے رہے۔ کیجریوال نے جھگی-جھونپڑی والوں کے ساتھ صرف کھوکھلے وعدے کیے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی لیڈران نے بھی اسمبلی انتخاب سے قبل جے جے کلسٹروں میں رہ کر بڑے بڑے وعدے کرنے کی پالیسی اپنائی۔ لیکن اقتدار میں بیٹھ کر بی جے پی نے بھی جھگی-جھونپڑی کلسٹروں پر بلڈوزر چلا کر اپنا اصلی غریب مخالف چہرہ دکھانا شروع کر دیا۔ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے ذریعہ دہلی سے غریبوں کو باہر نکالنے کی یکساں پالیسی نے ان کے آپسی تعلقات کو ظاہر کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined