اروند کیجریوال / ویڈیو گریب
نئی دہلی: امریکہ کی جانب سے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کو مودی حکومت پر شدید حملہ بولا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں لئے گئے فیصلے کسانوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہیں۔
کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’اگر امریکہ نے ’غنڈہ گردی‘ کرتے ہوئے ہندوتان پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے تو ہمیں بھی اسی طرح کا سخت قدم اٹھانا چاہئے تھا۔‘‘ ان کے مطابق دیگر ممالک نے ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں کا بھرپور جواب دیا اور وہ جھکنے پر مجبور ہوئے، مگر ہندوستان میں اس کے برعکس فیصلے لئے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ ’’مودی حکومت نے پیٹھ پیچھے ایسے فیصلے لئے جو کسانوں کے لئے دھوکہ ہیں۔ ابھی 90 سے 95 فیصد کسانوں کو اندازہ بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ جب یہ حقیقت سامنے آئے گی تو بہت سے کسان خودکشی جیسے سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔‘‘
کیجریوال نے وضاحت کی کہ 19 اگست سے 30 ستمبر تک چالیس دن کے لئے امریکہ سے درآمد ہونے والی کپاس پر 11 فیصد ڈیوٹی ہٹا دی گئی ہے۔ پہلے یہ ڈیوٹی ہندوستانی کسانوں کے لئے حفاظتی ڈھال کا کام کرتی تھی کیونکہ ملکی کپاس امریکی کپاس کے مقابلے میں سستی پڑتی تھی اور منڈی میں باآسانی فروخت ہو جاتی تھی لیکن اب، ان کے بقول، امریکی کپاس ہندوستانی کپاس سے 15 سے 20 روپے فی کلو سستی ہوگی، جس سے مقامی کسانوں کی منڈی بری طرح متاثر ہوگی۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ ’’ہم سب جانتے ہیں کہ ٹرمپ نے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے۔ ہمیں کیا کرنا چاہئے تھا؟ ہمیں کپاس پر 11 سے بڑھا کر 50 فیصد ٹیرف کر دینا چاہئے تھا۔‘‘ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور چین نے امریکہ کے ٹیرف اقدامات کا دوٹوک جواب دیا اور کامیاب بھی ہوئے۔
کیجریوال نے ٹرمپ کو ’’کائر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ملک اس کے خلاف کھڑا ہوا، آخرکار ٹرمپ کو جھکنا پڑا۔ ’’ہمارا ملک دو طرفہ نقصان جھیل رہا ہے۔ ایک طرف ہمارے ایکسپورٹ پر 50 فیصد ٹیرف لگا ہے اور دوسری طرف جو مال امریکہ سے آتا تھا، اس پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستانی حکومت کو ہمت دکھانی چاہئے اور کسانوں کے حق میں سخت موقف اپنانا چاہئے۔ ’’مودی جی، آپ کیوں جھکے؟ پوری قوم جاننا چاہتی ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک ہندوستان کی ناراضگی برداشت نہیں کر سکتا۔‘‘
کیجریوال نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگاتا ہے تو ہمیں جواباً 100 فیصد ٹیرف لگانا چاہئے تاکہ ہندوستانی کسانوں اور صنعت کاروں کے مفاد کا تحفظ کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined