قومی خبریں

وادی کشمیر: پلوامہ میں تصادم، 3 جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے زڈورہ نامی علاقے میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں تین جنگجو اور فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @NooriBadat
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @NooriBadat 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے زڈورہ نامی علاقے میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں تین جنگجو اور فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے زڈورہ میں جمعے کی رات دیر گئے شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے گئے ہیں۔ مہلوک جنگجوئوں کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستولیں برآمد کی گئی ہیں۔

Published: undefined

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بھی تصادم میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زڈورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں جمعے کی رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر مسلح تصادم چھڑ گیا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں تین جنگجو مارے گئے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ نیز فوج کا اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے جمعے کو ضلع شوپیاں کے کلورہ نامی علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران چار جنگجوئوں کو ہلاک کیا جبکہ ایک جنگجو نے مبینہ طور پر خودسپردگی اختیار کی۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے مہلوک جنگجوئوں میں سے دو کی شناخت البدر تنظیم کے ضلع کمانڈر شکور پرے اور سہیل بٹ کے طور پر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ دونوں جنگجو سری نگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ سے تعلق رکھنے والے پنچ کے اغوا اور قتل میں براہ راست ملوث تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined