قومی خبریں

کشمیر: سری نگر میں مسلح تصادم، دو ملی ٹینٹ ہلاک

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا

فائل تصویر
فائل تصویر 

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا۔ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

زخموں اہلکاروں کی شناخت 21 بٹالین کے سب انسپکٹر بوپندر شرما اور 73 بٹالین کے کانسٹیبل یونس احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر کے دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے'۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق سری نگر کے آپریشن میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ رواں سال اب تک مارے گئے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'ان 78 میں سے 39 کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا جبکہ باقی حزب المجاہدین، البدر، جیش محمد اور انصار غزوۃ الہند سے وابستہ تھے'۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے جمعے کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے جا چکے تھے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined