قومی خبریں

کشمیر: سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو معاونین گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

جموں وکشمیر پولیس نے شمالی قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کی 52 آر آر کی ایک مشترکہ پارٹی نے شیر کالونی تارزو میں قائم ایک چیک پوائنٹ پر دو مشتبہ افراد کو روکا جنہوں سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔

Published: undefined

انہوں نے بیان میں کہا: 'تاہم سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے دونوں کو بر سر موقع ہی دھر لیا'۔ بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ اور تنویر احمد لون ولد غلام محمد لون ساکنان در نبمل تارزو کے بطور کی گئی۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ دونوں کا تعلق کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 2 گرینیڈ، 8 پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined