قومی خبریں

کشمیر: ریکارڈ ساز سردیوں میں قدرے تفاوت لیکن آبی ذخائر مسلسل منجمد

وادی کشمیر میں ریکارڈ ساز سردیوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں معمولی بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شہر و گام کے آبی ذخائر مسلسل منجمد ہیں جس سے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے

کشمیر میں ریکارڈ ساز سردیاں / تصویر یو این آئی
کشمیر میں ریکارڈ ساز سردیاں / تصویر یو این آئی  

سری نگر: وادی کشمیر میں ریکارڈ ساز سردیوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں معمولی بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شہر و گام کے آبی ذخائر مسلسل منجمد ہیں جس سے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 21 جنوری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

کشمیر میں ریکارڈ ساز سردیاں / تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا کہ وادی میں آنے والے ایام کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں معمولی بہتری واقع ہونے کی امید ہے۔ وادی کشمیر میں جمعے کے روز موسم خشک بھی رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے شہر و گام کے آبی ذخائر منجمد ہیں اور نلوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

Published: undefined

گرمائی دارلحکومت سری نگر کو صبح کے وقت گہری دھند کی چادر نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس سے روشنی میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم بعد ازاں دن ڈھلنے کے ساتھ وہ غائب ہوگئی۔ ادھر آبی ذخائر منجمد ہونے سے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ خواتین کو پینے اور کھانا پکانے کے لئے پانی کے تلاش میں سخت سردی اور کہر میں گھروں سے نکلنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

وادی میں جاری شدید سردیوں اور سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے کارباری سرگرمیاں صبح کے وقت کافی دیر سے شروع ہوجاتی ہیں۔ جہاں بازار دیر سے کھلتے ہیں وہیں ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر ذرا دیر سے ہی نمودار ہوتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی کا شہرہ آفاق جھیل ڈل کی سطح مزید منجمد ہوئی ہے جس سے اس میں رہائش پذیر لوگوں کے مشکلات بڑھ گئے ہیں۔

بتادیں کہ گذشتہ روز منجمد جھیل ڈل کی سطح پر لوگوں کو چلتے ہوئے اورنوجوانوں کو کرکٹ کھلتے ہوئے دیکھا گیا جس کے پیش نظر حکام نے ایڈوائزری جاری کی تھی کہ جھیل ڈل پر کھیلنا یا چلنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جن میں لوگوں کو ڈل جھیل پر چلتے اور کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ حرکتیں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ چونکہ دن کے وقت دھوپ کھلی رہتی ہے اس سے ڈل جھیل کی جمی ہوئی پرت پگھل جاتی ہے۔ نتیجتاً پانی میں ڈوبنے کا خطرہ موجود ہے'۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہکارڈ ہوا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککرک ناگ میں منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے دور اقتدار کا نصف حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ چلہ کلان نے اپنے دور اقتدار کے نصف حصے میں بھر طاقت کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو اپنی موجودگی کا بھر پوراحساس بھی دلایا۔

چلہ کلان کا دوراقتدار 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا تاہم اس کے دور میں سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوجاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined