قومی خبریں

کشمیر: جھیل ڈل میں ’لندن آئی‘ کے طرز پر ’سری نگر آئی‘ بنانے کا منصوبہ

حکومت سری نگر میں واقع شہرہ آفاق جھیل ڈل میں بر طانیہ کے مشہور ابزرویشن وہیل ’لندن آئی‘ کے طرز پر ’سری نگر آئی‘ نصب کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

کشمیر، سردی، ڈل جھیل، منجمد / تصویر یو این آئی
کشمیر، سردی، ڈل جھیل، منجمد / تصویر یو این آئی 

سری نگر: حکومت وادی کشمیر میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ جہاں ایک طرف نئے سیاحتی مقامات کو تلاش کیا جا رہا ہے وہیں پرانے اور مشہور تفریح گاہوں کو سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

حکومت سری نگر میں واقع شہرہ آفاق جھیل ڈل میں بر طانیہ کے مشہور ابزرویشن وہیل ’لندن آئی‘ کے طرز پر ’سری نگر آئی‘ نصب کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ بتادیں کہ ’لندن آئی‘ لندن میں دریائے ٹیمز کے مغربی بینک پر ایک بڑا ہنڈولا ہے یہ یورپ کا سب سے بڑا ہنڈولا ہے یہ برطانیہ میں سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکزہے جس کی سالانہ تین ملین سیاح سیر کرتے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت جھیل ڈل میں سیاحوں کے لئے ایک دیو قامت ’فیرس وہیل‘ کے ساتھ ’لندن آئی‘ کی طرز پر ’سری نگر آئی‘ نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل میں اس کی تعمیر کے لئے جگہ شارٹ لسٹ کی گئی ہے اور اگر یہ منصوبہ پورا ہوا تو یہ سیاحوں کی کشش کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا اور اس سے وادی میں ٹورزم کو مزید فروغ ملے گا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کچھ وقت پہلے بنایا گیا تھا لیکن اس کو حتمی شکل دینے سے پہلے کئی چیزوں جیسے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص، مالیاتی ماڈلنگ وغیرہ کو ملحوظ نظر رکھنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined