قومی خبریں

کشمیر: گہری دھند اور کڑاکے کی سردی سے معمولات زندگی متاثر، فضائی ٹریفک معطل

وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے جاری کڑاکے کی سردی اور گہری دھند نے اہلیان وادی کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، ہفتہ کے روز بھی کڑاکے کی سردی اور گہری دھند سے معمولات زندگی متاثر رہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے جاری کڑاکے کی سردی اور گہری دھند نے اہلیان وادی کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔ ہفتہ کے روز بھی کڑاکے کی سردی اور گہری دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے اور صبح کے وقت ڈرائیور حضرات نے سست رفتار سے چلنے کے باوجود بھی ہیڈ لائٹس چالو رکھی تھیں۔

Published: undefined

وادی میں شدید دھند کی وجہ سے فضائی ٹرانسپورٹ ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی متاثر رہا تاہم ریل سروس بغیر کسی خلل کے جاری وساری ہے۔ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دھند کے باعث ہفتے کے روز تمام پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ جمعہ کے روز دھند کی وجہ سے گیارہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔ ایئر پورٹ ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گہری دھند کی وجہ سے ہفتہ کے روز تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کشمیر میں تعینات شمالی ریلوے کے ایئریا منیجر وپن پروہت نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں دو دنوں سے جاری گہری دھند سے ریل سروس پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے تاہم شدید دھند سے کھبی کھبار ریل گاڑی کی رفتارمیں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ادھر جہاں ایک طرف محکمہ موسمیات نے وادی میں 10 دسمبر سے 13 دسمبر تک میدانی و بالائی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی بارف باری کی پیش گوئی کی ہے وہیں معالجین نے 'صحت ایڈوائزری' جاری کرکے لوگوں سے موسمی بیماریوں سے بچنے کے لئے علاج سے بہتر احتیاطی تدابیر برتنے کی تاکید کی ہے۔

Published: undefined

معالجین نے کہا ہے کہ شدید سردی کے پیش نظر عمر رسیدہ اور بچے باہر نکلنے سے احتراز ہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں دل کے دورے پڑنے اور دماغ کی نس پھٹنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ شہر سری نگر کے رعناواری علاقے میں گزشتہ روز فیاض احمد ہاشمی نامی ایک نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔ مرحوم کی موت سے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگوں بشمول زن ومرد کو زار وقطار اشک بار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ادھر رعناواری کے ہی حضاری بازار میں ہفتہ کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے محمد یاسین شاہ اور محمد ارشد حیات کا تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 10 سے 13 دسمبر تک بارشوں اور ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم اس دوران 12 دسمبر کو بھاری بارشوں اور برف باری کی توقع ہے۔ وادی کو ہفتے کی صبح گہری دھند کی چادر نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا اور ہر سو اندھیرا ہی اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ صبح کے وقت لوگوں کو مساجد میں جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منصور احمد نامی ایک شہری نے کہا کہ جب سحر کے وقت میں مسجد جانے لگا تو مجھے مسجد ہی دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ تاہم دھند کی شدت سری نگر اور مضافاتی علاقہ جات میں زیادہ جبکہ بالائی علاقوں میں اس کا کم ہی اثر دیکھا گیا۔

Published: undefined

شدید دھند کے باعث حادثات سے بچنے کے لئے ڈرائیور حضرات نے گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس چالو رکھی تھیں اور کچھوے کی رفتار سے گاڑیاں چلاتے تھے۔ دریں اثنا وادی میں کڑاکے کی سردی تھمنے کا نام ہی لیتی ہے اور درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہونے سے سری نگر میں صبح کے وقت نل اور آبی ذخائر منجمد ہوچکے تھے۔ سری نگر میں گزشتہ رات رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات درج کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ، کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ ادھر وادی کو ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل کے لئے کھلی جبکہ تاریخ مغل روڑ ماہ نومبر کی 7 تاریخ سے مسلسل بند ہے۔

Published: undefined

کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ لیہہ شاہراہ اور شمالی کشمیر میں گریز۔ بانڈی پورہ روڑ ٹریفک کی آمد رفت کے لئے ہفتے روز کھلا رہا۔ ادھر والدین کے گروپ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شدید سردی کے پیش نظر بچوں کو صبح کے وقت اسکول جانے میں سخت دشواریوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سردی کے پیش نظر اسکولوں میں گرمی کے خاطر خواہ انتظام کرے اور چھوٹے بچوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کرے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined