قومی خبریں

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ، سردی کی شدت میں اضافہ، گلمرگ سرد ترین مقام

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آنے سے سردی کی شدت میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ شب رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ہے وہیں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ وادی کشمیر میں سرد ترین مقام ہونے کے درجے پر برابر فائز ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

تصویر یو این آئی

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں آنے والے دنوں کے دوران مزید گراوٹ آنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی کے درجنوں دور افتادہ دیہات بشمول کیرن، مژھل اور گریز قصبوں کا بدھ کے روز بھی مسلسل ایک ہفتے سے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے رابطہ منقطع رہا۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

معلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کا اپنے اپنے ضلع ہیڈکوارٹوں کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کے لئے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں بدھ کے روز بھی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ صبح سے ہی کمزور ہی سہی مگر دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو شبانہ سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

نحیف دھوپ میں جہاں لوگوں کو مختلف کاموں میں مشغول دیکھا گیا وہیں دیہات میں بھی میوہ باغ مالکان کو اپنے اپنے باغوں میں کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دوپہر کے بعد بچوں کو میدانوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا وہیں پارکوں میں لوگ کمزور دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

وادی کشمیر میں مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین مقام ہونے کے درجے پر مسلسل فائز ہے جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری میں قصبہ دراس سرد ترین مقام کے درجے پر برابر فائز ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ اس یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Dec 2020, 3:11 PM IST