قومی خبریں

کشمیر: ایک ہفتے کے بعد موسم ہوا خوشگوار، موسم پھر خراب رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 19 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 20 اور21 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 19 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 20 اور21 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ 23 اپریل کو بھی موسم قدرے ناساز ہی رہے گا تاہم 24 اپریل سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثنا وادی میں پیر کے روز موسم خشک و خوشگوار رہا اور صبح سے ہی آفتاب نمودار رہا۔

Published: undefined

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لوگوں خاص کر کسان طبقے سے وابستہ لوگوں نے راحت کی سانس لی ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث وادی کے شہر وگام کی سڑکیں زیر آب ہیں جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہوئے گہرے گڑھے پانی سے بھرے ہوئے ہیں، جبکہ باقی حصے کیچڑ سے بھرے ہوئے جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں، بلکہ خطرناک بھی بن گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ناقص ڈرینیج سسٹم اور غیر معیاری میگڈا مائزیشن سڑکوں کی موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16.7ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.0 بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ککرناگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined