قومی خبریں

کشمیر: ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے

کشمیر تصادم / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
کشمیر تصادم / علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’اونتی پورہ کے براگام علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے‘۔

Published: undefined

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے براگام گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر چھپے جنگجووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ علاوہ ازیں آئی جی کشمیر وجے کمارنے بتایا کہ اونتی پورہ کے براگام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined