قومی خبریں

کشمیر: کولگام تصادم میں 3 جنگجو ہلاک، 2 فوجی اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس دوران فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

تصویر Getty Images
تصویر Getty Images کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس دوران فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع کولگام کے ناگنڈ چمر علاقے میں جمعے کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں تین عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوئوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے نیز علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی کولگام تصادم میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگجو مخالف آپریشن جموں وکشمیر پولیس کو جنگجوئوں کے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنا پر شروع کیا گیا تھا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام کے ناگنڈ چمر علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 9 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں جمعے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی کی ایک مشتبہ جنگجو کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر میں واقع فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین جنگجو مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined