قومی خبریں

کرور بھگدڑ کیس: ٹی وی کے سربراہ وجے سے سی بی آئی آج دہلی میں کرے گی پوچھ گچھ

کرور میں سیاسی ریلی کے دوران بھگدڑ میں 41 ہلاکتوں کے معاملے میں ٹی وی کے سربراہ وجے سے سی بی آئی آج دہلی میں پوچھ گچھ کرے گی، تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر جاری ہیں

<div class="paragraphs"><p>تھلاپتی وجے (فائل) تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/blakeninjaa">@blakeninjaa</a></p></div>

تھلاپتی وجے (فائل) تصویر @blakeninjaa

 

تمل ناڈو کے کرور ضلع میں ایک سیاسی ریلی کے دوران پیش آنے والی جان لیوا بھگدڑ کے معاملے میں تملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ وجے سے پیر کو نئی دہلی میں مرکزی تفتیشی بیورو کے صدر دفتر میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یہ کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سی بی آئی کی جانب سے کی جا رہی ہے، جس نے اس سانحے کی مکمل اور غیر جانبدار جانچ کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

یہ افسوسناک واقعہ 27 ستمبر کو کرور کے قریب ویلوچامی پورم میں اس وقت پیش آیا، جب وجے کی انتخابی مہم کی ریلی میں توقع سے کہیں زیادہ بھیڑ جمع ہو گئی۔ انتظامی بدانتظامی، ناکافی حفاظتی انتظامات اور بھیڑ پر قابو نہ پا سکنے کی وجہ سے اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس میں 41 افراد کی موت ہو گئی جبکہ سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ریاست بھر میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا اور متاثرہ خاندانوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ ابتدائی جانچ کے بعد معاملہ عدالتی نگرانی میں آیا، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو تحقیقات سونپ دیں۔ اس کے بعد دہلی سے سی بی آئی کی ایک خصوصی ٹیم گزشتہ کئی ہفتوں سے کرور میں موجود ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق اب تک دو سو سے زیادہ افراد کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں، جن میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ، زخمی افراد، ایمبولینس ڈرائیور، عینی شاہدین اور مقامی باشندے شامل ہیں۔ ریلی کے انتظام سے وابستہ افسران اور سیاسی شخصیات سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ان میں تملگا ویتری کزگم کے رہنما این آنند، ادھو ارجن اور سی ٹی آر نرمل کمار کے ساتھ ساتھ کرور کے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔

تحقیقات کے اگلے مرحلے میں سی بی آئی نے ری کنسٹرکشن ایکسرسائز بھی کی، جس کے تحت وجے کی انتخابی گاڑی کو جائے وقوعہ پر لا کر اس کا تکنیکی اور فورنسک معائنہ کیا گیا۔ واقعے کے وقت گاڑی چلانے والے ڈرائیور پرانیتھرن کو وجے کے ساتھ اسی نشست پر بٹھا کر واقعات کی ترتیب دہرائی گئی تاکہ ممکنہ کوتاہیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آج کی پوچھ گچھ میں بھیڑ کے انتظام، سکیورٹی، اجازت ناموں اور ریلی کے مجموعی انتظامات سے متعلق سخت سوالات متوقع ہیں۔ سیاسی حساسیت کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی پولیس کو وجے کی مناسب سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، جس کے تحت وائی کیٹیگری تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined