قومی خبریں

کرناٹک نے ثابت کر دیا کہ گمراہ کرنے کی سیاست نہیں چلے گی: پرینکا گاندھی

کرناٹک کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے اپنی توجہ مقامی مسائل پر مرکوز رکھی اور بدعنوان حکومت کو بے دخل کرنے کا عزم کیا

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / یو این آئی</p></div>

پرینکا گاندھی / یو این آئی

 
CP

شملہ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہماچل کے بعد کرناٹک نے ثابت کر دیا ہے کہ گمراہ کرنے کی سیاست نہیں چلے گی۔ کرناٹک کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے اپنی توجہ مقامی مسائل پر مرکوز رکھی اور بدعنوان حکومت کو بے دخل کرنے کا عزم کیا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں لڑا گیا تھا۔ کرناٹک میں عوام نے کانگریس کو اکثریت سے فتح دلائی۔

شام چار بجے کے بعد یہ اطلاع سامنے آئی کہ پرینکا گاندھی کانگریس دفتر پہنچ کر کانگریس کی جیت میں شامل ہو سکتی ہیں۔ شام چھ بجے کے بعد پرینکا گاندھی مال روڈ پر واقع انڈین کافی ہاؤس پہنچیں۔ اس سے قبل انہیں مال روڈ پر موجود لوگوں سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے پہلے پرینکا گاندھی صبح بھی ہنومان جی کے قدیم جاکھو مندر پہنچی تھیں۔ مندر میں بھی پرینکا گاندھی نے مداحوں کے سیلفی لینے سے انکار نہیں کیا۔

انتخابی نتائج کے بعد پرینکا گاندھی راجیو بھون پہنچی اور میڈیا سے بات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر کابینہ وزراء ہرش وردھن چوہان اور وکرمادتیہ سنگھ کے علاوہ کانگریس کی ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ بھی نظر آئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined