قومی خبریں

ڈی ایم خلاف کانپور کے ڈاکٹر لام بند

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں انتظامیہ افسران کے ذریعہ ڈاکٹروں کو مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

اترپردیش کے کانپور میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کو لے کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کے سلسلے میں پروونشیئل میڈیکل سروس ایسوسی ایشن نے وزیراعلی کو خط لکھ کر نوکرشاہوں پر من مانی کرنے کا الزام لگایا ہے اور ڈاکٹروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر امت سنگھ نے منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں انتظامیہ افسران کے ذریعہ ڈاکٹروں کو مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔ایسے حالات میں جب سبھی ڈاکٹر انفیکشن کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کررہے ہیں،ضلع سطحی افسر ڈاکٹروں کے حوصلے کو توڑنے کا کام کررہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ٹیم کے جذبہ سے کام کیا جانا چاہئے،نہ کہ ڈرا دھمکا کر۔ریاست کے ڈاکٹر کانپور کے واقعہ سے بہت مشتعل ہیں اور امید ہے کہ عدالت بھی اس معاملے کونوٹس میں لےگی۔ ان کی ایگزیکیوٹو وزیراعلی اور وزیر صحت سے اس معاملے میں انصاف کی امید کرتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آلوک تیواری نے یہاں کووڈ کمانڈ سینٹر پر لاپرواہی برتنے کے الزام میں ایک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسٹر تیواری کانپور میونسیپل کارپوریشن میں بنے کنٹرول روم کا جائزہ لینے کےلئے پہنچتے تھے کہ انہوں نے کنٹرول روم کے اندر سے ہورہی لاپرواہی کو پکڑا جس کے بعد انہوں نے کنٹروم روم میں تعینات پتارا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نیرج سچان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined