قومی خبریں

کمل ناتھ کا کمال! وزیر اعلیٰ بنتے ہی کسانوں کا قرض کیا معاف

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایک ریاست کے کسانوں کا قرض معاف کیا گیا ہے اور جلد ہی بقیہ دو ریاستوں کے کسانوں کا بھی قرض معاف کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کسانوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انھوں نے ریاست کے کسانوں کی تکلیف کو دور کرنے یعنی قرض معافی کا جو وعدہ انتخابی منشور میں کیا تھا، اس کو پورا کرنے میں ایک دن کا بھی وقت نہیں لگایا۔ کمل ناتھ نے حلف برداری کے کچھ ہی گھنٹے کے اندر قرض معافی کی فائل پر دستخط کر دیئے اور اس حکم کے ساتھ ہی کسانوں کو سرکاری اور کوآپریٹو بینکوں کے ذریعہ دیا گیا 2 لاکھ روپے تک کا قلیل مدتی فصل قرض معاف ہو جائے گا۔

Published: 17 Dec 2018, 7:05 PM IST

کمل ناتھ کی اس فوری کارروائی کے بعد کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’اسے کہتے ہیں وعدہ نبھانا۔ کانگریس حکومت کو کسانوں سے کیا وعدہ پورا کرنے میں ایک دن بھی نہیں لگا۔‘‘ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے بھی کمل ناتھ کے اس قدم کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ابھی ایک ریاست میں قرض معافی کا فیصلہ ہوا ہے اور بہت جلد دو دیگر ریاستوں میں بھی کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔‘‘

Published: 17 Dec 2018, 7:05 PM IST

قابل ذکر ہے کہ کمل ناتھ کے اس فیصلہ کے بعد 40 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بے روزگاروں کو مہنگائی بھتہ دینے کا اعلان بھی کمل ناتھ بہت جلد کریں گے اور خصوصی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کا خاکہ بھی تیار ہو چکا ہے۔ پہلی بار مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ بننے والے کمل ناتھ کے ذریعہ پہلی ہی بال پر لگائے گئے اس سکسر نے ریاست کے کسانوں میں ایک نیا جوش بھر دیا ہے۔

Published: 17 Dec 2018, 7:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Dec 2018, 7:05 PM IST