قومی خبریں

برکس اجلاس سے عین قبل پی ایم مودی کی ابوظبی، ملیشیا اور ایتھوپیا کے سربراہان سے ہوئی بامعنی ملاقات!

جرمن کے میڈیا نمائندہ بین نے برکس اجلاس میں ہندوستان کے انتظامات کی خوب تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ان کی امیدوں سے کہیں بہتر ہے اور اجلاس کا انعقاد اب تک بالکل شاندار رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی وزیر اعظم مودی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/PMOIndia">@PMOIndia</a></p></div>

ہندوستانی وزیر اعظم مودی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان، تصویر ’ایکس‘ @PMOIndia

 

ہندوستان میں جاری برکس اجلاس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، لیکن اس سے پہلے ہی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کر کچھ اہم پیش رفت کا اشارہ دیا ہے۔ 12 ستمبر کو برکس اجلاس میں شرکت کے لیے ’بھارت منڈپم‘ پہنچنے سے پہلے پی ایم مودی ابوظبی، ملیشیا اور ایتھوپیا کے سربراہان سے بامعنی ملاقات کی ہے، جس کے متعلق میڈیا میں خوش آئند خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم مودی نے آج برکس اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈران نے ہندوستان-یو اے ای وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا جو سیاسی، ثقافتی، تجارتی، توانائی اور رابطہ عامہ کے رشتوں پر مبنی ہے۔ اس میٹنگ کے دوران پی ایم مودی نے ہندوستان کی صدارت میں برکس میں یو اے ای کی فعالیت و تعمیری شراکت داری کی تعریف بھی کی۔ دونوں لیڈران نے برکس کے ذریعہ مشترکہ مفادات اور ترجیحات کو آگے بڑھانے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔