قومی خبریں

سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 21 دسمبر تک توسیع

راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 04 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ میں زیر حراست راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرہنما سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ کا الزام۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے دلائل سننے کے بعد مسٹر سنجے سنگھ کی عدالتی حراست میں 10 دن کی توسیع کر دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے الزام لگایا ہے کہ سنجے سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے 2020 میں شراب کی دکانوں اور تاجروں کو لائسنس دینے کے دہلی حکومت کے فیصلے میں کردار ادا کیا تھا، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا اور انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔

Published: undefined

مسٹر سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 04 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ تحقیقات کے بعد ای ڈی نے مسٹرسنجے سنگھ اور ان کے مبینہ ساتھی سرویش مشرا کے خلاف 02 دسمبر کو ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ واضح رہے کہ دہلی کی موجودہ حکومت میں  رہے   نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی اسی معاملے میں گزشتہ کئی ماہ سے حراست میں ہیں اور ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined