
مہاراشٹر کے سانگلی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سدھیر دادا گڈگل کی کار کا رتنا گیری-ناگپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ ہوگیا جس میں ایم ایل اے زخمی ہوگئے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وقت پر کار کے ایئر بیگ کھل جانے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق بی جے پی ایم ایل اے سدھیر دادا گڈگل اپنے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے)، باڈی گارڈ، فوٹو گرافر اور ڈرائیور کے ساتھ 4 پہیہ گاڑی سے اوگار میں ایک پروگرام سے واپس آرہے تھے۔ واپسی کے دوران رتنا گیری-ناگپور قومی شاہراہ پر انکلی کی جانب سے جاتے وقت وڈی اور کرشنا گھاٹ کے درمیان اچانک ایک موٹرسائیکل ان کی کار کے سامنے آ گئی۔ موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران کار اور موٹرسائیکل کی زوردار ٹکر ہوگئی۔ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے ایئر بیگ فوری طور پر کھل گئے جس کی وجہ سے ایم ایل اے سدھیر گڈگل کو صرف انگلی میں معمولی چوٹ آئی، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
Published: undefined
کار میں موجود باڈی گارڈ ناگیش بھوکھرے، فوٹوگرافر وکاس گنڈپ اور ڈرائیور گنپتی دریکرمکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ وہیں حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر 108 ایمبولینس کی مدد سے میراج کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کے بعد ایم ایل اے سدھیر گڈگل کو دوسری گاڑی میں پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ٹریفک کو بحال کرایا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر آئی اے این ایس (فائل)