
راجستھان کے جودھپور سے سنچور جا رہی ایک پرائیویٹ بس بالوترا ضلع کے کلیان پورعلاقے میں خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔ سروڈی گاؤں کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی اور 7 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
خبرکے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور کی طرف کا حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے سلیپر کوچ کے شیشے ٹوٹ کر اندر بکھر گئے اور کئی مسافراس میں پھنس گئے۔ مقامی گاؤں والوں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ایمرجنسی گیٹ اور ٹوٹے شیشے کے ذریعے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔
Published: undefined
زخمیوں کو ابتدائی طور پر بالوترا میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں شدید زخمیوں کو جودھپور کے ایم ڈی ایم اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اے سی پی چھوی شرما کے مطابق حادثے میں 6 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وہیں پوکرن کے سرکاری اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کے ایک رکن دھارو رام نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے۔ اس حادثے میں اس کے 2 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی اور اس کا ایک پیر کاٹنا پڑا ہے۔
Published: undefined
چشم دید رمیش وشنوئی نے بتایا کہ بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ حادثے کے بعد انہوں نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر کئی مسافروں کو باہر نکالا۔ قابل ذکر ہے کہ جیسلمیر بس میں آتشزدگی سانحہ کے بعد حکومت کی ہدایت پر پرائیویٹ بسوں میں ایمرجنسی گیٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اس حادثے میں وہی ایمرجنسی گیٹس کئی مسافروں کی جان بچانے میں اہم ثابت ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined