قومی خبریں

جھارکھنڈ: بی جے پی رکن اسمبلی پر ’بی ڈی او‘ کے ساتھ مار پیٹ کا الزام، ایف آئی آر درج

پلاموں ضلع واقع مناتو بلاک کے بی ڈی او نے پانکی کے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن پرساد مہتا اور ان کے حامیوں پر مار پیٹ اور ان کی رہائش میں توڑ پھوڑ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن پرساد مہتا، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن پرساد مہتا، تصویر آئی اے این ایس 

پلاموں ضلع واقع مناتو بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر (بی ڈی او) نے پانکی کے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن پرساد مہتا اور ان کے حامیوں پر مار پیٹ اور ان کی رہائش میں توڑ پھوڑ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ معاملہ تقریباً ڈیڑھ ماہ پرانا ہے، لیکن اس تعلق سے ایف آئی آر اب درج ہوئی ہے۔

Published: undefined

رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا گزشتہ دنوں مناتو بلاک میں بلاک ہیڈ کے دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران بی ڈی او موقع پر موجود نہیں تھے۔ اس پر رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن پرساد مہتا اور ان کے حامی بی ڈی او کی رہائش پر پہنچ گئے۔ اس دوران رکن اسمبلی نے بی ڈی او پر دفتر کے وقت شراب پینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ کر دیا۔ بی ڈی او پر کارروائی کے مطالبہ کو لے کر رکن اسمبلی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کے ہنگامے کی مخالفت میں سرکاری ملازمین بھی ہڑتال پر چلے گئے۔ اس معاملے میں سینئر افسران کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع ہوا تھا۔

Published: undefined

اسی دوران بی ڈی او سنیل پرکاش نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں پر مار پیٹ، بدسلوکی اور رہائش میں توڑ پھوڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دی تھی۔ اسی درخواست کی بنیاد پر ایف آئی آر اب درج کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی کی طرف سے فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined